Advertisement

آسٹریلیا: ساحل پر پھنسی 200  وہیل مچھلیاں ہلاک ، 35 کو بچا لیا گیا 

سڈنی : آسٹریلوی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر پھنس کر  200   وہیل مچھلیاں   ہلاک ہو  گئیں  جبکہ 35 کو بچالیا گیا ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 22 2022، 5:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا: ساحل پر پھنسی 200  وہیل مچھلیاں ہلاک ، 35 کو بچا لیا گیا 

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ایک دور دراز ساحل پر پھنس کر 200  وہیل مچھلیاں ہلاک ہو گئی ہیں جبکہ  باقی وہیل مچھلیوں کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے  نے ریسکیو حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ساحل پر اس وقت 35 مچھلیاں زندہ ہیں جن کو بچانے کے لیے وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سخت محنت کی ۔

مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے کے حکام کے پہنچنے سے قبل مچھلیوں کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور ان پر بالٹیوں سے سمندری پانی ڈالتے رہے۔

 

محکمہ وائلڈ لائف کے آپریشنز مینیجر برینڈن کلارک کا کہنا ہے کہ ’ اس وقت ہماری توجہ زندہ بچ جانے والی مچھلیوں اور ان کو واپس سمندر میں چھوڑنے پر مرکوز ہے ۔ 

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے بڑی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2020 میں بھی  تسمانیہ میں تقریبا  450 وہیل مچھلیاں  مغربی ساحل پر پھنسنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔

Advertisement