Advertisement
پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات

نیویارک : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آذربائیجان کے اپنے ہم منصب جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Sep 24th 2022, 1:32 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر خارجہ   بلاول بھٹو زرداری کی آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پرہوئی ۔ 

علاوہ  ازیں  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیرمیکی نے بھی  ملاقات کی ۔ 

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر اپنی مصروفیات سمیٹتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے غیر معمولی سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے تیز اور موثر اقدامات اٹھائے ہیں ، پاکستان کیلئے ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں واضح طور پر موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کی وجہ سے ہوئیں۔ 

Advertisement