عالمی رہنما موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے عملی کام کریں : وزیراعظم
نیویارک : وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ مل کر آگے آئیں اور موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے عملی طور پر کام کریں۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے انصاف کی امید ہے جس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ، جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ پاکستان تک محدود نہیں رہے گی ۔ پاکستان نے گلوبل وارمنگ کا اس طرح شدید اور تباہ کن اثرات کبھی نہیں دیکھے ۔ پاکستان میں زندگی ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس بین الاقوامی چیلنج کی وجہ سے ہمارے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، ہمارے جنگلات جل رہے ہیں اور ہمارا درجہ حرارت تریپن ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ہم اس کرئہ ارض پر سب سے گرم مقام بن گئے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں سیلابوں نے ایک کروڑ دس لاکھ افراد کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا جبکہ شہری علاقوں میں موسم کا مقابلہ کرنے والی تعمیرات میں بھی مشکلات ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اس تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پندرہ سو افراد ہلاک ہوئے جن میں چارسو بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق تیرہ ہزار کلومیٹر سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ تین سو ستر پل سیلاب میں بہہ گئے ہیں اور لاکھوں گھر تباہ ہوئے اور لاکھوں کو نقصان پہنچا ۔ دس لاکھ جانور ہلاک ہوئے اور چالیس لاکھ ایکڑ پر کاشت فصلیں بھی تباہ ہوئیں جس کے نتیجے میں عوام کو ذرائع آمدن سے بھی محروم ہونا پڑا۔ نقصانات کا پیمانہ اس قدر زیادہ ہے جس کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورئہ پاکستان اور موسمیاتی پناہ گزینوں کے ساتھ وقت گزارنے اور ان کو تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد کرنے اور اظہار یکجہتی کرنے والے دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 14 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 15 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل




