کراچی: تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے دیے جانے والے ہدف 222 کے تعاقب میں بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد اور حیدر علی دہرے ہندسے میں بھی نہں پہنچ سکے البتہ شان مسعود 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت تھی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 69 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ 8، ڈیوڈ ملان 14 اور ول جیک 40 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے 221 رنز کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور 211 رنز سری لنکا کی جانب سے بنائے گئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے دو اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی جب کہ شاہنواز دھانی مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں وکٹ کے بغیر 62 رنز دیے۔
اعداد و شمار کے لحاظ سے شاہنواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔
یاد رہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم میں ٹیم محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، حارث رؤف، محمد حسنین، شاہنواز دہانی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے۔
کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، آج کے میچ کو آسان نہیں لیں گے، بیک ٹو بیک میچز کھیلنا آسان نہیں ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے اس میچ میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جہاں مارک ووڈ، ریس ٹاپلے اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ول جیک کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ڈیوڈ وِلی، لیوک ووڈ اور ایلکس ہیلز کو آرام دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی فیلڈنگ کرتے، ہم جلد وکٹیں لے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
مہمان ٹیم کی قیادت معین علی کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ویل جیک، ڈاؤڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، سیم کرن، لیام ڈاؤسن، عادل رشید، مارک ووڈ اور ریسی ٹوپلے شامل ہیں۔
واضح رہے ٹی ٹوئنٹی کے سات میچوں پر مشتل سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ٹرمپ کا دعویٰ: اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی پر تیار، امن معاہدے کی امید
- ایک گھنٹہ قبل
باجوڑ دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 5 افراد شہید، 16 زخمی ،دہشت گرد گروہ ’الخوارج‘ ملوث قرار
- 4 گھنٹے قبل

نیپرا کی منظوری: بجلی کے نرخوں میں کمی، یکم جولائی سے اطلاق متوقع
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
- 40 منٹ قبل

مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 5 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 6 گھنٹے قبل

سازش کے بغیر حکومت نہیں گرائی جا سکتی، گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا" وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- 6 گھنٹے قبل

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 600 روپے کمی
- 2 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

توہین عدالت: شیخ حسینہ واجد کو 6 ماہ قید، متنازع آڈیو بیان عدالت میں مداخلت قرار
- 4 گھنٹے قبل