جی این این سوشل

تجارت

قومی ایئر لائن میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے بیڑے میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری، ہفتہ کو مزید ایک ایئر بس 320 طیارہ بیڑے میں شامل ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی ایئر لائن   میں نئے طیاروں کی آمد کا سلسلہ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق رواں سال پی آئی اے نے 4 عدد A320  طیارے حاصل کئے جس سلسلے کا تیسرا طیارہ شارجہ سے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بہتر كبین کا حامل جدید ساختہ طیارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوکر مسافروں کو بہتر سفر ی سہولیات فراہم کرے گا۔

 اس سلسلے کا چوتھا اور آخری طیارہ آئندہ چند روز میں وطن پہنچ جائے گا جس سے پی آئی اے کے بیڑے میں A320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہو جائے گی ۔

کھیل

ویرات کوہلی ورلڈ کپ اسکواڈ کو چھوڑ کر ممبئی روانہ

ویرات کوہلی کی اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

ویرات کوہلی ورلڈ کپ اسکواڈ کو چھوڑ کر ممبئی روانہ

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نیدرلینڈ کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ سے پہلے ہی اسکواڈ کو چھوڑ کر ممبئی روانہ ہو گئے۔

میڈیار پورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے جو 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی ٹیم گواہٹی سے روانہ ہوئی لیکن ویرات کوہلی مینجمنٹ کی اجازت سے ممبئی کیلئے روانہ ہوگئے۔ ویرات کوہلی کی اسکواڈ چھوڑنے کی تصدیق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کی گئی ہے، ویرات جلد ہی ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں گے۔

یہ واضح نہیں کہ ویرات ایک دم سے ممبئی کیوں گئے تاہم بھارتی میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ جوڑے نے گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے درخواست دائر

بشریٰ بی بی سے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سکیورٹی فراہم کرنے کےلئے درخواست دائر

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جیل میں عمران خان کو زہر دیا جاسکتا ہے، ان کے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔ بشری بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

سابق خاتون اول نے اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعےعدالت میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جیل میں میرے شوہر کو زہر دیئے جانے کاخدشہ ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی، جب کہ ماضی میں قیدیوں کو سہولت دی جاتی رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے عمران خان کو خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملاوٹ زدہ خوراک ان کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کو جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں، ان کے ساتھ جیل میں غیرانسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے، اور جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چین کا نئے خلائی مشن چینگ ای 6 میں پاکستانی سیٹلائٹ کو ساتھ لے جانے کا اعلان

چینگ ای 6مشن 2024ء کی ابتدائی مہینوں میں چاند کیلئے روانہ کیا جائے گا، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

چین  کا نئے خلائی مشن چینگ ای 6 میں پاکستانی سیٹلائٹ کو ساتھ لے  جانے کا اعلان

چین اپنے نئے خلائی مشن چینگ ای 6 میں پاکستان کے ایک سیٹلائٹ کو ساتھ لے جائے گا۔ مجوزہ مشن پاکستان‘ یوپین اسپیس ایجنسی‘ فرانس اور اٹلی میں پے لوڈ کو ساتھ لے جائے گا، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ چینگ ای 6مشن 2024ء کی ابتدائی مہینوں میں چاند کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایجر سیٹلائٹ کو چاند کے مدار پر پہنچایا جائے گا۔  یہ مشن پاکستان کے علاوہ  یورپین اسپیس ایجنسی، فرانس اور اٹلی میں پے لوڈ کو اپنے ساتھ چاند پر لے کر جائے گا۔

چینگ ای 6مشن میں فرانسیسی انسٹرومنٹ موجود ہوں گے جو ریڈیو ایکٹو گیس کی جانچ کرینگے۔ اسی طرح یورپین اسپیس ایجنسی کے نیگٹو آئیون ڈٹیکٹر اور اٹلی کے ویلی بریٹ ریڈار سسٹم کو بھی یہ مشن اپنے ساتھ چاند پر لے جائے گا۔ 

 بیان میں کہا گیا کہ چین کی جانب سے بین الاقوامی لونر ریسرچ اسٹیشن پراجیکٹ کی رفتار بڑھائی جا رہی ہے، توقع ہے کہ مزید بین الاقوامی شراکت داری کا حصہ بنیں گے۔ سی این ایس اے نے بتایا کہ بین الاقوامی تعاون میں اضافے کیلئے یہ مشن 4ممالک کے پے لوڈ اور سیٹلائٹس کو اپنے ساتھ لے جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll