پی ڈی ایم کے سربراہ کو کسی ایک جماعت کی طرف داری نہیں کرنی چاہیے ، بلاول بھٹو
خیر پور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ کو کسی ایک جماعت کی طرف داری نہیں کرنی چاہیے ، بطورپی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمٰن کی ذمہ داری ہےتمام جماعتوں کومتحدرکھیں۔ اپوزیشن آپس میں لڑنے کے بجائے حکومت کا مقابلہ کرے۔

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن آپس میں لڑنے کے بجائے حکومت کا مقابلہ کرے۔ اپوزیشن جماعتیں اپوزیشن ، اپوزیشن سے اپوزیشن کر رہی ہیں ، صرف پیپلزپارٹی اپوزیشن کر رہی ہے۔ ہم کسی سے لڑائی نہیں کرنا چاہتےہیں، ہم آج بھی چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ملکر کام کریں۔
پی پی رہنما بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی ہے ، جواب دینا چاہیں تو ہر بات کا اچھے سے جواب دے سکتے ہیں، ڈیل کے الزامات دوسروں پر نہیں لگانا چاہتا۔ہم الزامات کی بات کرتے ہیں تو اس سے اختلافات میں اضافہ ہوگا ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیا شفاف الیکشن چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں دھاندلی نہ ہو شفاف الیکشن ہوں ،سمجھتا نہیں ہوں کہ کسی کو منانے کی ضرورت ہے ، پی ڈی ایم کے سربراہ کو کسی ایک جماعت کی طرف داری نہیں کرنی چاہیے ، بطورپی ڈی ایم سربراہ مولانافضل الرحمٰن کی ذمہ داری ہےتمام جماعتوں کومتحدرکھیں، اختلافات ایک طرف رکھ کر حکومت کیخلاف متحد ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیاست کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ رکھنا پڑے گا ، چھوٹے ایشوز کی بجائے حکومت مخالف تحریک پر توجہ دینا ہوگی۔
چیئرمین پی پی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ن لیگ کو بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی پر خوش ہونا چاہیے، ہم ن لیگ کی کامیابی پر خوش ہوتےہیں توانہیں بھی ہماری کامیابی پر خوش ہونا چاہیے،مسلم لیگ ن کو بھی وہی تجویز ہے کہ حوصلے کی سیاست کریں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے،گزشتہ3سال سے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کاسامنا ہے، حکومت کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے،پاکستان اپنی معاشی خودمختاری کھو رہا ہے ،ملک بھر میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی رکی ہوئی ہے ، اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہیں ،آرڈیننس کے مطابق اسٹیٹ بینک پاکستان کی پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں ہے ، اگر ادارہ منتخب اداروں کو جواب دہ نہیں ہوگا تو ہمارے مفاد میں نہیں ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کبھی کشمیر کے وکیل بنتے ہیں اور کبھی کلبھوشن کے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بھی تبدیل کر دی،کہتا ہے میں کیا کروں ، عوام نےکسی دورحکومت میں اتنی مشکلوں کا سامنا نہیں کیا ، بھارت سے تعلقات کا معاملہ کبھی پارلیمنٹ میں لایا ہی نہیں گیا۔انہوں نےکہا کہ کسی ایک پاکستانی کو نہیں پتا کہ وزیراعظم کی پالیسی کیا ہے،ہائی کورٹ میں کلبھوشن کا وکیل بننے کی درخواست دی جاتی ہے۔

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 2 hours ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- a day ago

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- a day ago
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 27 minutes ago

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- a day ago

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- a day ago

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 2 hours ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 21 hours ago
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 2 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- a day ago

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 3 hours ago










