جی این این سوشل

پاکستان

کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے

کراچی میں ڈینگی وائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے جبکہ 257 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔ کراچی میں ستمبر کے مہینے میں 4 ہزار 318 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی ضلع شرقی اور وسطی میں 2 افراد ڈینگی وائرس کے نتیجے میں انتقال کرگئے ہیں، دونوں اضلاع ڈینگی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ضلع شرقی میں 10 اور ضلع وسطی میں اب تک 15 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف کراچی میں رواں برس ڈینگی وائرس سے ہونیوالی اموات 32 ہیں۔ ماہرین موجودہ ڈینگی سیزن کو بیماری کے پھیلاؤ کے حساب سے سب سے خطرناک قرار دے رہے ہیں۔ 
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں ڈینگی کے 335 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 257 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ستمبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس کے نتیجے میں سندھ بھر میں 4 ہزار 963 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں 4 ہزار 318 کیسز کراچی سے ہیں۔

رواں برس سندھ بھر میں 7 ہزار 532 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے ہیں، جن میں سے 6 ہزار 525 افراد کراچی سے ہیں، رواں مہینے ایک ہلاکت حیدرآباد سے بھی رپورٹ ہوچکی ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں، پوری آستین کے کپڑے پہنیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں، اگر گھروں میں پانی ذخیرہ کرنا ہو تو اسے ڈھانپ کر رکھیں، مچھر مار اسپرے کریں، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

جرم

معذور شہری سے دوہری واردات شہری شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا تو چورشہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار

تاحال پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

معذور شہری سے دوہری واردات شہری شکایت لے کر پولیس اسٹیشن پہنچا تو چورشہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار

گوجرانوالہ : تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں معذور شہری سے دوہری واردات معذور شہری بازار میں کام کی غرض کی سے گیا تو کسی نے معذور شہر ی کی جیب کاٹ لی ۔

معذور شہری تھانہ کوتوالی اپنی جیب کاٹنے کی شکایت درج کروانے کے لیے گیا تو چور معذور شہری کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا ۔

پولیس نے معذور شہری کی مدیت میں مقدمہ درج کرلیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد سے جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

جبکہ تاحال پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے

پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار  ہے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم  اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سےابھی کچھ  نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار  ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیاسی رابطے تیز آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات

مستقبل میں سیاسی سیٹ اپ کے لیے کیا حکمت عملی ہونی چاہیے آصف علی ذرداری نے شجاعت حسین سے مشورہ مانگ لیا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

سیاسی رابطے تیز آصف علی زرداری  کی  چودھری شجاعت   سے  ملاقات

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں نے سیاسی رابطے تیز کردیے ہیں ۔

سابق صدر آصف علی ذرداری اور چودھری شجاعت کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مستقبل میں سیاسی سیٹ اپ کے لیے کیا حکمت عملی ہونی چاہیے آصف علی ذرداری نے شجاعت حسین سے مشورہ مانگ لیا ۔

آصف زرداری کے تحفظات پر چودھری شجاعت نے نواز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ، چودھری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان آئیں گے توان سے بھی بات کروں گا ۔

آصف زرداری نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی کو واقعی دیوار سے لگانے کا احساس ہو رہا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll