جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف کا سندھ حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

ملتان: تحریک انصاف نے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف کا سندھ حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی سے نجات دلانی ہے اور سیلابی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سندھ میں تحریک چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد سندھ کا دورہ کریں گے وہ اب اور انتظار نہیں کریں گے۔ نواز شریف کو سرپرائز ملے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں واپسی سمیت تمام آپشن موجود ہیں لیکن اس کا اعلان عمران خان کریں گے اور ہم اپنے کارڈز شو نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسمبلی کے اندر بھی سیاست کر کے دکھائی ہے۔

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

شیئرمارکیٹ 63320 پوائنٹس پر پہنچ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیِزی کا رجحان برقرار ہے، اسٹاک ایکسچینج نے دوران کاروبار63000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

آئل اور ریفائنری کمپنیز کے شیئرز میں خریداری سے مارکیٹ نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 343 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئرمارکیٹ 362  پوائنٹس بڑھکر 63320 پوائنٹس پرپہنچ گئی۔دوسری جانب کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 38 پیسے سستا ہو کر 284 روپے کا ہو گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ

بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
 
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا، خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کرسکتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا، غیر ضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔

سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر میں تاخیر پر خاوند پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

کیس اسلام آباد ہائی کورٹ ہی سنے گا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ریفرنس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی  کی 
فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد

توشہ خانہ ریفرنس، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آج درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ توشہ خانہ سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ ہی کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 21 اکتوبر 2022 کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف گذشتہ برس 28 اکتوبر2022 کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ میں معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔ عمران خان نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل زیر التواء ہونے کی وجہ سے اسلام آباد سے اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے 18 جنوری کو اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی تھی اور 13 ستمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll