پی ڈی ایم اندرونی انتشار، بلاول بھٹو نے پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ملتوی کردیا
کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا ،ذرائع کے مطابق اجلاس کے التواء کی وجہ پی ڈی ایم کا اندرونی انتشار ہے۔

تفصیلات کے مطابق : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا،۔سید نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے باعث ممبران پارلیمنٹ مصروف ہیں، ارکان کی مصروفیت کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
4اپریل کو ہرسال پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ایک دیرینہ روایت ہے، کئی دہائیوں کے بعد پہلی بار 4 اپریل کو پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس منعقد نہیں کیا جارہا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے التواء کی وجہ پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا اندرونی انتشار ہے۔
پیپلزپارٹی اعلامیہ کے مطابق اجلاس قومی اسمبلی اور سینیٹ کے سیشن میں مصروفیت کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سی ای سی کی وجہ پی ڈی ایم کی پانچ جماعتوں کے خفیہ اجلاس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ ن لیگ اور جے یو آئی ف سمیت پانچ جماعتوں کا اجلاس پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پارلیمنٹ سے استعفوں کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا تھا۔

کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 34 منٹ قبل

علیمہ خان کے نام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش،10ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 2 گھنٹے قبل

نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
- 42 منٹ قبل

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
- 9 منٹ قبل

مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے بس خوفناک حادثے کا شکار،42 بھارتی عمرہ زائرین جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

ججز کے استعفے پاکستان میں جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں، خواجہ سعد رفیق
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 5 گھنٹے قبل

بنگلا دیش کی عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو انسانیت سوز جرائم پر مجرم قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

انسانیت کیخلاف جرائم کیس: عدالت نے مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات
- 23 منٹ قبل









