اسحاق ڈار ڈالر بجلی گیس اور آٹےکا کیا کریں گئے جومفتاح نہیں کرسکے، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کی بدنصیبی ہے کہ وزارتوں کا فیصلہ 27کلو میٹر کی حکومت نے کیے ، پہلے یہ لوگ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے تھے آج کل جیبوں پر ڈال رہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے جہاز میں لندن سے آرہے ہیں ، آڈیولیک کا وقت اہم ہے، اور تشویشناک اور خطرناک ہے، شہبازشریف کمزور ہوئے ہیں، فیصلو ں میں انتظار کرنا پڑے گا۔
مفروروزیراعظم کےجہاز میں بھاگا اور5 سال بعدوزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے یہ چوری اور سینہ زوری ہے پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ15 نومبر سے پہلے ہوجائےگا 12 گھنٹوں میں3آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہےآئی ایم آف کے باوجوداسحاق ڈارڈالر بجلی گیس اور آٹےکاکیا کریں گئےجومفتا نہیں کرسکے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 26, 2022
انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ شرمند ہ نہیں ہیں، یہ بھارت کے زیراثر ایجنڈا ہے، ملک کی بدنصیبی ہے کہ وزارتوں کا فیصلہ 27 کلو میٹر کی حکومت نے کیے، پہلے یہ لوگ خزانے پر ڈاکہ ڈالتے تھے آج کل جیبوں پر ڈال رہے ہیں، فواد چودھری نے گزشتہ روز بتا دیا کہ گھنٹوں کے آڈیو لیک ہیں ، میرے خیال میں جب سارے اکھٹے ہوجائیں گے تو ٹو کرا رکھ دیاجائے گا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اکتوبر میں اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مفروروزیراعظم کےجہاز میں بھاگا اور5 سال بعد وزیراعظم کے ساتھ آرہا ہے یہ چوری اور سینہ زوری ہے.
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کےمستقبل کا فیصلہ 15 نومبر سے پہلے ہوجائے گا . 12 گھنٹوں میں 3 آڈیولیکس کا وقت اہم اور تشیوش ناک ہےآئی ایم آف کے باوجود اسحاق ڈارڈالر بجلی گیس اور آٹے کا کیا کریں گئے جومفتاح نہیں کرسکے۔

وزیر اعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات،ٹرین حملےپر تعزیت کا اظہار کیا
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان : مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے،آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو
- 7 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کا چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

نامورداکارہ سجل علی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
- 6 گھنٹے قبل

سونے کی اونچی اڑان ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری کا تہوار’’ہولی‘‘ دھوم دھام سے منا رہا ہے
- 10 گھنٹے قبل

لاہور:جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف
- 6 گھنٹے قبل