پاکستان

قوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے :وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا بلوچستان میں فلائنگ مشن کے دوران پاک آرمی کے  ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار  کیا.

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 26th 2022, 11:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
قوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے :وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ میجر محمد منیب افضل،  پائلٹ میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل ،صوبیدار عبدالوحد، سپاہی شعیب اور سپاہی محمد عمران کو خراج عقیدت پیشں کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی  کا شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہداء نے اپنی زندگیاں فرض کی ادائیگی پر قربان کیں۔قوم کو شہداء کی فرض شناسی پر فخر ہے۔شہید ہونے والے فوجی افسران قوم کے ہیرو ہیں۔قوم شہید فوجی افسروں کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہداء کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔