جی این این سوشل

پاکستان

پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 02 ماہ کا راشن تقسیم

راولپنڈی : پاک فضائیہ کی جانب سے متاثرینِ سیلاب میں 02 ماہ کا راشن تقسیم کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک فضائیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 02 ماہ کا راشن تقسیم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے خیبرپختونخوا ، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے دو ماہ کا راشن تقسیم کیا تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام مکمل ہونے تک متاثرینِ سیلاب کو خود کفیل کیا جاسکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو مفت ادویات اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 16650 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ ، 750 پانی کی بوتلیں اور 777 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیے  جبکہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 920 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

جرم

کراچی میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی

ملزم شریف کو شناخت کرنے کے بعد مختلف مقامات پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی  میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی

سائٹ ایریا میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے دو چینی باشندے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گارڈ اور چینی باشندوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی چینی باشندے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع پولیس کے مطابق ملزم شریف کو شناخت کرنے کے بعد مختلف مقامات پر گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارے ہیں۔ غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ایس پی یو کے سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ ایس پی یو اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے گارڈ کے فرار کی کوشش ناکام نہیں بنائی۔ زخمی شہریوں کی شناخت یوان فینگ اور لووین زینگ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی گارڈ کے موقع سے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی تصویر سامنے آگئی۔ ذرائع پولیس کے مطابق فرار سیکیورٹی گارڈ کا آبائی تعلق چمن سے ہے۔ ملزم کراچی میں بھاوانی چالی کا رہائشی تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ چار سیکیورٹی سپروائزر کی غفلت اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، 8 بج کر 4 منٹ واقعہ ہوا اور پولیس کو 8 چالیس پر اطلاع دی گئی۔ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے بتایا کہ واقعہ کے مقام پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہیں تھے، فیکٹری میں دو طرح کی سیکیورٹی موجود ہے، فیکٹری میں ایک اپنی اور ایک نجی سیکیورٹی کمپنی ہے۔ موقع سے چار سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیا گیا ہے، غیر ملکیوں کو ڈیفنس سے سخت سیکیورٹی میں فیکٹری کے اندر پہنچایا۔

اسد رضا کے مطابق فیکٹری کے اندر زمہ داری کمپنی کی ہوتی ہے، سیکیورٹی گارڈ کے آبائی علاقے میں بھی ملزم کو تلاش کیا جائے گا، سائیٹ فیکٹری میں زخمی غیر ملکی باشندوں کو آئی سی یو شفٹ کردیا گیا ہے، دونوں باشندوں کے سٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کر لیئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی رپورٹ مرتب کی جارہی ہے، ڈاکٹرز کی رپورٹ کے بعد غیر ملکی باشندوں کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے آج(منگل کو) ایک بیان میں حملے میں ایف سی کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اُن افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے انتھک کام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا کے 6 ٹائم زونز کے تحت ووٹنگ کے شروع اور ختم ہونے کے مختلف اوقات

وسیع رقبے پر پھیلے امریکا میں ایسٹرن، سینٹرل، ماؤنٹین اور پیسیفک اسٹینڈرڈ ٹائم زونز ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کے 6 ٹائم زونز کے تحت ووٹنگ کے شروع اور ختم ہونے  کے مختلف اوقات

امریکا کے 6 ٹائم زونز ہونے کے سبب مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کے شروع اور ختم ہونے کا وقت بھی مختلف ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسیع رقبے پر پھیلے امریکا میں ایسٹرن، سینٹرل، ماؤنٹین اور پیسیفک اسٹینڈرڈ ٹائم زونز ہیں، اس کے علاوہ 2 ریاستوں ہوائی اور الاسکا کے ٹائم زون بھی الگ ہیں۔ معیاری وقت ہونے کے نتیجے میں متعدد ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہوتا ہے تو کہیں ووٹنگ کا عمل جاری رہتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست نیویارک ایسٹرن اسیٹنڈرڈ ٹائم زون میں ہے، وہاں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ووٹنگ ختم ہو گی، تاہم ریاست ہوائی اس وقت رائے شماری کا وقت اختتام کو پہنچے گا جب نیویارک میں آدھی رات ہوچکی ہوگی۔ٹائم زونز کے اس فرق کی وجہ سے انتخابی نتائج مرتب ہونے اور ان کے اعلان کے بھی الگ الگ اوقات ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے، جہاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر کاملہ ہیرس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پورے امریکا میں ووٹ ڈالنے کے لیے لاکھوں ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس اور ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ صدارتی الیکشن کے علاوہ قومی، ریاستی اور مقامی سطح پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔

کانگریس کے ایوانِ زیریں (ایوان نمائندگان) کی کل 435 سیٹوں بھی پر الیکشن آج ہو رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll