پاکستان

وزیراعظم کا بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پراظہار افسوس

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 26th 2022, 12:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پراظہار افسوس

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ  ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دل شدید دکھی اور رنجیدہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ شہداء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل دے ۔  پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔

 

واضح رہے بلوچستان میں پاک فوج کا ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، ، پاک آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن پر تھا۔ حادثے میں دو میجرپائلٹ  سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔