پاکستان
72 رکنی کابینہ، شیخ رشید کی پٹیشن پر عدالت برہم، پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کریں، جسٹس اطہر من اللہ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کے خلاف شیخ رشید کی پٹیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلمینٹ کی مزید بے توقیری نہ کی جائے، یہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تبنیہ کی کہ آئندہ ایسی پٹیشن لائی تو مثالی جرمانہ عائد کریں گے۔
شیخ رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس عدالت کے سوا کوئی اورفورم نہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہو چکی ایسی پٹیشن عدالت نہیں آنی چاہیے،پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں وہ فورم ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔
بعد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی معاملات میں عدالتوں کو ملوث نہ کریں ،عمران خان کا اتحادی اوران کےساتھ ہوں۔
جب کچھ نہیں نکلتا تو لال حویلی کی چھت ان کو یاد آتی ہے،لال حویلی میں صرف میں نہیں آٹھ دس اورلوگ بھی ہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں کے لیے فکر مند نہیں ہوتا۔
دنیا
شمالی کوریاکے لیڈر کم جونگ ان کو چینی صدر کے خط کا جواب
چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں،کم جونگ ان

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ایک خط روانہ کرتے ہوئے قریبی تعاون میں فروغ کا عندیہ دیا ہے۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے 75 ویں جشن آزادی کی مبارک باد کے جواب میں چینی صدر کو خط ارسال کیا ہے۔انہوں نے چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئےلکھا کہ ہم چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں جن کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چینی صدر نے شمالی کوریا کی 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے کم جونگ ان کو ایک تہنیتی خط روانہ کیا تھا،اس خط میں چینی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین ہمسایہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ روایتی دوستانہ تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
پاکستان
ملک بھر میں مہنگائی کا جن بے قابو ،اشیائے خوردونوش مزید مہنگی
شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

مہنگائی کے مارے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئیں،اہم اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، دالوں کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہو گیا۔
ملک بھرمیں مہنگائی کا جن بے قا بو ہو گیا ، روز مرہ کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، اسلام آباد کے سستے بازار بھی مہنگے ہوگئے ، ملتان میں بھی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے ، چکن کی قیمت میں گزشتہ روز کمی دیکھی گئی تھی جبکہ چکن کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ تاجر 12 ربیع الاول آنے کی وجہ سے اشیا ئے خوردو نوش مہنگی کر رہے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی ایسے موقع پر عید ہو یا شب برات رمضان المبارک ہو یا بقرہ عید تاجر مصنوعی مہنگائی کرنے میں سب سے آگے ہیں ۔
شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو غیر فعال قرار دے دیا ۔
شہری کہتے ہیں حکومت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے۔پشاورمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، آٹے کی قیمتوں کے بعد دالوں کے نرخوں کو بھی پر لگ گئے، شہر کی اوپن مارکیٹ میں لوبیا 120 سے 200 روپے، دال ماش کی قیمت میں 28 روپے جبکہ دال مونگ دال کی قیمت میں 20 روپے اضافہ دال چنا کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ۔
جرم
نور مقدم کیس :نورمقدم کے والد کا عدالتوں سے انصاف کا مطالبہ
والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔

اسلام آباد: نورمقدم اور سارہ انعام کے والد نے اتوار کے روز قتل کے مقدمات میں تیزی سے ٹرائل کا مطالبہ کیا تاکہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور مجرموں کا احتساب کیا جائے۔ والد شوکت مقدم اور انعام الرحیم نے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی ۔
شوکت مقدم نے سارہ انعام کے قتل کی سفاکانہ نوعیت پر روشنی ڈالی اور ذکر کیا کہ وہ اور ان کی اہلیہ نے سارہ کے اہل خانہ کو ان کے غم کی گھڑی میں مدد کی پیشکش کی۔ انہوں نے ابتدائی طور پر عدالتوں کے ذریعے انصاف طلب کیا تھا اور ان سے منصفانہ ٹرائل کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن یہ عمل طول پکڑ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی نور مقدم کے کیس کی ہائی کورٹ نے سماعت کی تھی، جس کے نتیجے میں اس کے قاتل ظاہر جعفر کو سزا سنائی گئی تھی، جسے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سزائے موت سنائی تھی۔ لیکن اب یہ کیس سپریم کورٹ کے زیر غور ہے، اور شوکت مقدم نے تاخیر کی وجہ سے عدالتی نظام پر اعتماد برقرار رکھنے کے لیے اس کی تیزترین سماعت کا مطالبہ کیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
-
دنیا 2 دن پہلے
بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کے سلسلے میں کینیڈا سے تعاون کرے، جسٹن ٹروڈو
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کیلئے18 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اڑان جاری
-
تجارت ایک دن پہلے
آذربائیجان ایئر لائنز کی افتتاحی پرواز لاہور میں لینڈ