جی این این سوشل

پاکستان

اسحاق ڈار نے وزیر خزانہ  کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نےوفاقی وزیرکے عہدے کا  حلف اٹھا لیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسحاق ڈار نے  وزیر خزانہ   کا حلف اٹھا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر عارف علوی نے اسحاق ڈار سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔ 

دو روز قبل 5 سال بعد اسحاق ڈار  وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا تھا  اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔

 مسلم لیگ (ن) نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ نامزد کیا ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت کا حلف اٹھا کر پاکستان کے سب سے زیادہ مرتبہ وزیر خزانہ بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔

مالیاتی اور اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر اسحاق ڈار کا تعلق پنجاب سے ہے اور ان کا شمار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

دنیا

جنگی معاہدوں کے تحت اسرائیل نے مزید 30 فلسطینی رہا کر دیے

اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنگی معاہدوں کے تحت اسرائیل نے مزید 30 فلسطینی رہا کر دیے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج تیس فلسطینی خواتین اور بچوں کواسرائیلی جیلوں سے رہا کردیاگیا ۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جینن اوراس کے پناہ گزین کیمپوں پرچھاپے مارکر گھروں اوردیگر عمارتوں کوتباہ کردیا ہے اور تقریباً بیس فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔

اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے جاری جنگ میں غزہ میں پندرہ ہزار خواتین اور بچے جبکہ دو سو چالیس سے زائد مغربی کنارے میں شہید ہوگئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

گزشتہ ایک سال کےد وران 1 کروڑ سے زائد ویزے جاری کئے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکا قانونی طریقے سے آنے والے غیر ملکی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گزشتہ ایک سال کےد وران 1 کروڑ سے زائد ویزے جاری کئے، امریکی  محکمہ خارجہ

امریکاکے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران امریکا نے دنیا بھر میں مختلف ہنرمندوں، طلبہ اور دیگر شعبوں میں ایک کروڑ سے زیادہ ویزے جاری کئے ہیں ۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ امریکا قانونی طریقے سے آنے والے غیر ملکی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،دنیا بھر میں تقریباً نصف امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے گزشتہ وفاقی مالی سال یعنی اکتوبر 2022 سے ستمبر 2023 کے دوران ریکارڈ نان امیگرینٹ ویزے جاری کئے ہیں ۔

بیان کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران بیرونِ ملک سے آنے والے افراد نے امریکی معیشت میں سالانہ 239 ارب ڈالرز کا حصہ ڈالا جب کہ نو لاکھ 50 ہزار امریکی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، زراعت سمیت دیگر شعبوں میں جہاں بہت کم امریکی ورکرز دستیاب ہیں،

امریکہ نے ریکارڈ 4لاکھ 42 ہزار غیر ملکیوں کو ویزے جاری کئے گئے جس سے نہ صرف غیر قانونی ذرائع سے امریکا آنے کی حوصلہ شکنی ہوئی بلکہ اس سے امریکہ میں ورکرز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ امریکا نے ایک برس کے دوران ایئرلائنز اور شپنگ کریو کے 3 لاکھ 65 ہزار کارکنوں کو ویزے جاری کئے جس سے گلوبل سپلائی چین اور ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی توقع کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کردیا، عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں اوگرا کی طرف سے حکومت کو بھیجی جانے والی سمری میں پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ہے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll