پاکستان
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کردی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کے خلاف درخواست خارج کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل عملے کی معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قراردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں ہے، یہ انسانی حقوق کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بتاؤں یہ لوگ وہاں قیدیوں کے ساتھ کیا کیا کرتے ہیں؟ وکیل نے موقف پیش کیا کہ آپکی بات درست ہے لیکن جو لوگ ملوث تھے انہیں چھوڑ دیا گیا، جو بے گناہ تھے اور ملوث نہیں تھے انھیں معطل کیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن اس معاملے پر کام کر رہا ہے، ہیومن رائٹس کمیشن کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
تجارت
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی۔ سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی۔فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی۔
فیول کی لاگت صارفین سے وصول کرنی ہے، اگر اجلاس میں منظوری ہو جاتی ہے تو صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ایک ماہ میں پڑے گا۔ اگلے مہینے کے بل میں ایک روپے 82 پیسے کے ساتھ آئیں گے۔
ایل این جی سے 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی۔ لائن لاسز کی نظر 24 پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی
تجارت
پاکستان کوجاری مالی سال میں 3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول
پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے،اقتصادی امورڈویژن

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی ہے۔
اقتصادی امورڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دوطرفہ،کثیرالجہتی شراکت داروں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ، ٹائم ڈیپازٹس اورنیاپاکستان سرٹیفیکٹس کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کوقرضوں اورگرانٹس کی صورت میں مجموعی طورپر3.206 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے.
جولائی میں قرضوں اورگرانٹس کی صورت میں پاکستان کو2.890 ارب ڈالر اوراگست میں 316.14 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔ اعدادوشمارکے مطابق جولائی اوراگست میں پاکستان کو کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے مجموعی طورپرگرانٹ اورقرضوں کی مد میں 335.87 ملین ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی،جولائی میں قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو193.16 ملین ڈالر اوراگست میں 142.71 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کو مجموعی طورپر221.36 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی. جولائی میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے قرضوں اورگرانٹ کی صورت میں پاکستان کو114.05 ملین ڈالر اوراگست میں 107.31 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔
ٹایم ڈیپازٹس کی مدمیں جولائی میں پاکستان کودوارب ڈالرکاقرضہ موصول ہوا جبکہ نیاپاکستان سرٹیفیکٹس میں سرمایہ کاری کی مدمیں جولائی میں 74.70 ملین ڈالر اوراگست میں 66.12 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی
کھیل
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کیلیے انڈیا پہنچ گئی
پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو دبئی سے پرواز کے بعد بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئی ۔کپتان بابر اعظم اور ٹیم کو 20 سے زائد سیکیورٹی گاڑیوں کے ساتھ ان کے ہوٹل پہنچایا جائے گا۔ قومی ٹیم لاہور کے ہوائی اڈے سے صبح 3.20 بجے روانہ ہوئی، دبئی میں کچھ دیرقیام کے بعد حیدرآباد، بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستان کی سفری ٹیم 13 سپورٹ ورکرز اور 18 کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد میں نیوزی لینڈ سے کھیلے گا ۔
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھوکا دہی میں ملوث قرار دیدیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد پولیس عمران خان کواٹک جیل سے لے کر اڈیالہ جیل کیلیے روانہ
-
دنیا 2 دن پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
علاقائی 12 گھنٹے پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی