دنیا
امارات میں ملازمین کے لیے بہت جلد 4 چھٹیوں کی خوشخبری
سال ختم ہونے تک ملازمین، سکولوں اور جامعات کے طلبہ کومزید سرکاری چھٹیاں ملیں گی
متحدہ عرب امارات میں ملازمین کو بہت جلد 4 چھٹیوں کی خوشخبری سنادی گئی۔
اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اگلی تعطیل بالکل قریب ہے جو کہ 8 اکتوبر ہفتے کے روز 12 ربیع الاول کے موقع پر ہوگی ,
تاہم اس بار طویل ویک اینڈ کا زیادہ تر کے لیے امکان نہیں ہے کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی تاریخ اس سال ہفتہ کے روز ہوگی، پرائیویٹ سیکٹر کے کارکنوں کو اس موقع پر 8 اکتوبر کو چھٹی دی گئی ہے۔
انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (MOHRE) نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 8 اکتوبر 2022ء کو نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے پیغمبر اسلام ﷺ کے یوم ولادت کے موقع پر چھٹی بمعہ اُجرت ہوگی، عربی میں اس چھٹی کو عید میلاد النبی ﷺ کہا جاتا ہے اور حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے۔
The Ministry of Human Resources and Emiratisation (MoHRE) announced that Saturday, October 8, 2022, Rabi Al-Awwal 12, 1444 will be a paid leave for the private sector on the occasion of Prophet Muhammad’s (PBUH) birthday.#MoHRE pic.twitter.com/ho6FfiGOgj
— وزارة الموارد البشرية والتوطين (@MOHRE_UAE) September 27, 2022
بتایا گیا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے دسمبر میں ایک اور وقفے کی توقع کر سکتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ اگلا ممکنہ طویل ویک اینڈ ملک کے یوم یادگاری اور قومی دن کے لیے یکم اور 2 دسمبر کو ہو سکتا ہے، یہ اس سال جمعرات اور جمعہ کو ہوں گے، ان تاریخوں کے لیے سرکاری چھٹیاں جمعرات یکم دسمبر سے اتوار 4 دسمبر تک ہوں گی۔
معلوم ہوا ہے کہ دسمبر میں یوم یادگاری اور قومی دن آخری ممکنہ طویل ویک اینڈ کی چھٹی ہوگی، یادگاری دن ان لوگوں کی یاد میں میایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوائیں، یہ دن یکم دسمبر کو منایا جائے گا اور متحدہ عرب امارات کا قومی دن 2 دسمبر کو منایا ہوگا۔
پاکستان
انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے
فیصل آباد میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان جغرافیائی نام نہیں بلکہ ایک عقیدے کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت جو کہتی ہے اور جو کرتی ہے اس میں تفریق ہے، ریاست کا فرض ہے سب کو معیاری تعلیم فری فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج معیاری تعلیم کیلئے پرائیویٹ سیکٹر میں جانا مجبوری ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 1700 ارب روپے صوبوں کے پاس تعلیمی بجٹ ہے، تعلیمی بجٹ دفاعی بجٹ کے برابر بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست اپنی ذمہ داری کو پورا نہیں کر رہی ہے، انصاف، تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولتیں دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
کھیل
پاکستانی شاہینز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان روانہ
پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی
پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے اومان روانہ ہوگئی۔
پاکستان شاہینز ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کی قیادت محمد حارث کریں گے جبکہ عمر رشید ہیڈ کوچ، عمران فرحت بیٹنگ کوچ اور رفعت اللہ مہمند فیلڈنگ کوچ ہوں گے ،پاکستان شاہینز نے 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی میں ٹریننگ کیمپ کیا۔
پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ انڈیا اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی، شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف بقیہ گروپ بی کے میچز کھیلے گی،ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 25 اکتوبر جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان
ممتاز زہرہ بلوچ کا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ
دورے کے دوران غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں نے دفتر خارجہ کی ترجمان سے بات چیت بھی کی
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے منگل کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی سہولت کے لیے کیے جانے والے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) مبشر حسن نے ڈیجیٹل لائبریری، میڈیا فیسیلیٹیشن روم، سٹوڈیو اور میڈیا روم سمیت مختلف سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ دورے کے دوران غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں نے دفتر خارجہ کی ترجمان سے بات چیت بھی کی۔ دریں اثناء سابق نگران وزیراعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے بھی میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اور مقامی اور غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں سے بات چیت کی۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
-
کھیل 2 دن پہلے
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
آئینی ترامیم کے مسودے پر کافی حد تک ہم آہنگی ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان
-
دنیا 59 منٹ پہلے
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبیعت ناسازی، ہسپتال منتقل
-
پاکستان 14 گھنٹے پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلانے کا فیصلہ، آئینی ترمیم پیش کیے جانے کا امکان
-
دنیا 2 دن پہلے
ہندوستان کے مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال منسوخ کرے، اسحا ق ڈار
-
تجارت 2 دن پہلے
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن، مزید وقت نہیں ملے گا