اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مریم نوازاور کیپٹن صفدر کو بری کردیا ہے ۔


اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں ڈویژن بینچ نے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔
نیب پراسیکیوٹر عثمان جی راشد چیمہ آج عدالت میں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل مکمل کیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی 7سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
فیصلے کے بعد عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف سرخرو اور عمران خان ناکام ہو گئے ہیں۔
مریم نواز نے کیس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب یہ نواز شریف کے خلاف بنایا گیا تو ان کو کہا گیا کہ آپ کو استثنٰی ہے وہ لے لیں لیکن انہوں نے انکار کیا اور کیس کا سامنا کیا ۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جس وزیراعظم کے جہاز پر گئے تھے اسی وزیراعظم کے جہاز پر واپس آئے البتہ جنہوں نے الزام لگایا اسی پارٹی کے صدر نے اسحاق ڈار سے حلف لیا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’جلد نواز شریف بھی ملک واپس آئیں گے۔ میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
ایون فیلڈ کیس :
سال 2018 کے عام انتخابات سے صرف تین ہفتے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مریم نواز کو نیب کے ایون فیلڈ کیس میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔
اسی کیس میں احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے مریم کے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو دس سال جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
اس کے بعد مریم نواز کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور دیگر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سنائی گئی سزا کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 17 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 17 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 18 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 16 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 16 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 11 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل













