وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن چیف ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے سیلاب سے انفرا اسٹرکچر، فصلوں کے نقصانات پر معاشی صورتحال سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا مقصد اسٹرکچرل مسائل حل کرنا ہے، اسٹرکچرل مسائل کےحل سے پاکستان مالیاتی خسارہ ختم کرکے پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکےگا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ امریکا میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی، ایم ڈی نے سیلاب کی مشکل صورتحال میں پاکستان کاساتھ دینےکےعزم کا اظہار کیا تھا، ایم ڈی نے پروگرام کی شرائط پر نظر ثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق مشن چیف آئی ایم ایف ناتھن پورٹر نے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستانی معیشت کودرپیش چیلنجز کے بارےمیں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔
مشن چیف آئی ایم ایف نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی حمایت کا اعادہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کیلئے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل




