کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے تعلیمی ادارے میں خودکش بم دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔


فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ جمعے کی صبح کابل کے مغربی علاقےدہشتِ برچی میں ایک تعلیمی مرکز میں خودکش بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’ کاج نامی ایک تعلیمی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے جس میں بدقسمتی سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، حملے کی نوعیت اور ہلاکتوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ شہری اہداف پر حملہ دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاق کے فقدان کو ثابت کرتا ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز اور تصاویر میں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ ایک سال قبل اسی علاقے میں ایک تعلیمی مرکز پر خودکش حملے کا دعویٰ کیا تھا جس میں طلبہ سمیت 24 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی سے دو دہائیوں سے جاری جنگ کا خاتمہ ہوا اور تشدد میں نمایاں کمی آئی تاہم حالیہ مہینوں میں سکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- a day ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 12 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- a day ago







