Advertisement
پاکستان

300 اہلکار بنی گالہ بھیجنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسلام آباد پولیس

 اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں 300 اہلکار بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 2nd 2022, 3:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
300 اہلکار بنی گالہ بھیجنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسلام آباد پولیس

ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پولیس کے 300اہلکار بنی گالہ بھیجے گئے ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور بے بنیاد ہیں۔

ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ معمول کی ڈیوٹی بھیجی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔

Advertisement