Advertisement
پاکستان

آصف زرداری کی طبعیت ناساز، یو اے ای سے ڈاکٹرز کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے علاج کے لیے بیرون ملک سے ماہر ڈاکٹروں کی 3 رکنی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 4th 2022, 11:23 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آصف زرداری  کی طبعیت ناساز، یو اے ای سے ڈاکٹرز کراچی پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق خصوصی طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے معالج کو کراچی پہنچا دیا گیا، سابق صدر کو بیرون ملک منتقل کرنے پر غور اور فیصلہ خصوصی معالج کریں گے۔

معالجین کی ٹیم کو خصوصی سکیورٹی میں ضیا الدین اسپتال پہنچا دیا گیا۔ پارٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی دوبارہ ضیا الدین اسپتال پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری کے قریبی دوست بھی ضیا الدین اسپتال میں موجود ہیں۔ اسپتال کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ ڈاکٹروں کے مشورے سے سابق صدر کو ایئر ایمبولینس پر یو اے ای منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے آنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے آصف علی زرداری کا معائنہ کیا اور یہ ٹیم ماہرین امراض سینہ پر مشتمل ہے۔ 
 ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی ڈاکٹروں نے علاج اور تشخیص پر اطمینان کا اظہار کیا اور رائے دی کہ آصف زرداری کی تشخیص اور علاج درست سمت میں کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ڈاکٹروں  کا کہنا تھاکہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے آنے والے ڈاکٹرز کے معائنے کے موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کے آج بھی کچھ ٹیسٹ کیے گئے۔

Advertisement