راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورۂ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے امداد اور تعاون پر امریکی حکام سے اظہار تشکر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے فلوریڈا میں طوفان سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرین کے خاندانوں کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتا ہے کیونکہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے اسی طرح کے اثرات سے دوچار ہے، پاکستان سمندری طوفان کےنقصانات اورمتاثرین کےدرد کوبخوبی سمجھتا ہے .
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے زریعے باہمی تعاون بہتر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران افغانستان سمیت بڑے عالمی اشوز پر ہم آہنگی پائی گئی اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا تاکہ انسانی بحران کو ٹالا جاسکے اور خطے میں امن اور استحکام کو بہتر بنایا جاسکے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 گھنٹے قبل






