اسلام آباد : چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ، سابق وزیراعظم عمران خان نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں ۔


چئیرمین پی ٹی آئی ، سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 70 ویں سالگرہ منارہے ہیں ، سوشل میڈیا پر معروف شخصیات ، کارکنان ، اور پرستاروں کی جانب سےسالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
عمران خان 5 اکتوبر 1952 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام اکرام اللہ خان نیازی اور والدہ کا نام شوکت خانم ہے اور وہ چار بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال بھی قائم کیا ۔
عمران خان نے ابتدائی تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کرنے کے بعد برطانیہ کا رخ کیا ۔ ت علیم کے حصول کے ساتھ ساتھ کرکٹ میں بھی خود کو منوایا اور اٹھارہ سال کی عمر میں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت اختیار کی ، 1982 سے 1992 کے درمیان کپتان کے فرائض بھی سر انجام دیے ۔
بطور کرکٹر شہرت پانے والے عمران خان نے 1992 میں پاکستان کو پہلا اور واحد کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا۔ عمران خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 3ہزار 807 اور 362 وکٹیں حاصل کیں ۔جبکہ عمران خان نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 3ہزار 709 اور 182 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
کرکٹ میں کامیاب اننگز کھیلنے کے بعد عمران خان نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھا ، عمران خان نے 25 اپریل 1996 کو تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور 2002 میں میانوالی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف نے 2013 کے الیکشن میں خیبرپختونخوا میں اکثریت حاصل کی جبکہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ 17 اگست کو عمران خان پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے ۔
عمران خان نے تین شادیاں کیں اور ان کے دو بیٹے ہیں ۔ انہوں نے پہلی شادی 1995ء میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی جن سے ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے۔ 2004 میں ان کی طلاق ہوگئی ۔پھر کپتان نے دوسری شادی 2015ء میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی اور چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہوگئی۔ ان کی تیسری شادی 2018ء میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔
اپنے قائد کی سالگرہ منانے کے لیے عمران خان کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر انتہائی متحرک ہیں اور کپتان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں ۔
عمران خان کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ملک بھر میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کارکنان سالگرہ کی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔
تُم جیو ہزاروں سال آمین #سالگرہ_مبارک_ہو_خان_صاحب pic.twitter.com/jVbwXqLZ7l
— PTI (@PTIofficial) October 5, 2022

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 9 hours ago

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 7 hours ago
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 7 hours ago

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 6 hours ago

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 9 hours ago

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 9 hours ago

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 8 hours ago

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 7 hours ago

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 5 hours ago

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 8 hours ago

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 8 hours ago