لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ سے ایئر پورٹ کے لیے روانہ ہو گئی ہیں جہاں سے وہ نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے براستہ دوحا لندن روانہ ہوں گی ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر ایک ماہ لندن میں گزارنے کے بعد 6 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گی ۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور ایک ملازمہ بھی لندن روانہ ہو گی ۔
مریم نواز 3 سال کے بعد اپنے والد نواز شریف سے بالمشافہ ملاقات کر سکیں گی جبکہ اپنے بھائیوں سے تقریبا 5 سال کے بعد ملیں گی۔
مریم نواز لندن میں اپنے والد سے تفصیلی سیاسی مشاورت بھی کرینگی۔ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی عیادت اور ان کے علاج معالجے کی نگرانی بھی کرینگی۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔ مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل



