- Home
- News
آرمی چیف کا مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ
امریکا : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ دے دیا ۔
جی این این کے مطابق اس بات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج سیاست سے دور ہیں اور دور ہی رہیں گی ، مدت پوری ہونے پر ریٹائرہوجاؤں گا ۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک کی بیمار معیشت کو بحال کرنا معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے گی ، مضبوط معیشت کے بغیر سفارت کاری نہیں ہو سکتی ۔
پاکستانی سفارت خانے کی ظہرانے کی تقریب میں بڑی تعداد میں سفارت کاروں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں ان کی جوبائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیکب سلیوان اور نائب وزیرخارجہ وینڈی روتھ شرمین سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- 2 گھنٹے قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 36 منٹ قبل
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 2 منٹ قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 12 منٹ قبل