ٹیکنالوجی

گوگل  کا ڈوڈل ، اساتذہ کے نام 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’اساتذہ کا عالمی دن ‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 5 2022، 10:26 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل  کا ڈوڈل ، اساتذہ کے نام 

5 اکتوبر کو ہر سال کی طرح  اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے ،  جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے  وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔

 استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی ، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔

اساتذہ کو روحانی والدین کا درجہ دیا گیا ہے  کیونکہ  والدین کے بعد اساتذہ ہی بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،  اس موقع پر گوگل نے ڈوڈل تبدیل کر کے اساتذہ کے اہم اور ناقابل فراموش کردار کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنے صارفین کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے۔

اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ’ٹیچرز ڈے2022‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے ۔   ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منانے کا مقصد اساتذہ کی بے پناہ خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔