جی این این سوشل

دنیا

شمالی کوریا نے آج بھی 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے

سیئول : سلامتی کونسل کے اجلاس کے ایک گھنٹے   بعد ہی  جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی کوریا نے آج بھی 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا 1 اور تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے جاپان کی جانب سمندر میں 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

شمالی کوریا نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ  تجربات امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف ضروری جوابی اقدامات تھے۔

سیئول، ٹوکیو اور واشنگٹن کی جانب سے  حالیہ ہفتوں میں مشترکہ فوجی مشقوں میں تیزی  آئی ہے ، جس میں بڑے پیمانے پر بحری مشقیں اور آبدوز شکن مشقیں شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے ۔

ان تینوں ممالک نے شمالی کوریا کےتازہ تجربے کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی  کے مطابق  شمالی کوریا نے گزشتہ روز بھی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔ شمالی کوریا نے پہلے سے کہیں زیادہ طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس نے 5 سال میں پہلی مرتبہ جاپان کے اوپر پرواز کی جس کی وجہ سے وہ اپنے رہائشیوں کو محفوظ پناہ لینے کی وارننگ جاری کرنے پر مجبور ہوا۔

دنیا

اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان اہل خانہ سمیت شہید

ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان  اہل خانہ سمیت  شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔

ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا جو الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔

اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہداء میں شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا

سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے اور مشن کے سربراہ احمد زوتین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او ایڈز کے خلاف لڑنے کے لیے لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس معاملے پر زبردست کام ہو گا اور ہم مطلوبہ اہداف تک پہنچ جائیں گے۔زوٹین نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں ایڈز کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی تخمینہ تعداد میں 2015-2022 میں 58 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔تقریب میں لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ ساتھ کئی سول اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی ۔

واضح رہے کہ برسوں کے مسلح تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نگراں وفاقی وزیر صحت کی متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات

کوپ 28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگراں وفاقی وزیر صحت  کی  متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ موسمیاتی کانفرنس ‘کوپ 28’ کے موقع پر دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے اپنے ہم منصب کو ‘کوپ 28’ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا اور جنوری 2024 میں ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ دسمبر 2023 میں میں منعقد ہونا تھی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ‘کوپ 28’ کانفرنس کے پیش نظر جنوری میں جی ایچ ایس ایس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا اور مستقبل کی کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ادویات اور ویکسین کی مقامی تیاری میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں فارما پارک قائم کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی صحت سلامتی سمٹ وقت کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت ایسے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے جو پاکستانی عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے باہمی تعلقات اور صحت کے شعبے میں بھی شراکت داری کو کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll