جی این این سوشل

پاکستان

امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کیخلاف مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا، بابر اعوان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کے خلاف مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کیخلاف مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا، بابر اعوان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کے خلاف مقدمات کا لنڈا بازار لگا دیا لیکن عمران خان نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ میں بیمار ہوں پیش نہیں ہوسکتا۔ مریم نواز نے اب یہ مؤقف لیا ہے کہ یہ گھر ہی میرا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور ساری سازشیں ہم نے ناکام بنائیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ یہ حکومت صرف اٹک کا پل ہی پار کر کے دکھا دیں لیکن یہ صرف سیکیورٹی حصار میں بیٹھ کر بڑھکیں مارتے ہیں۔ آئین کے 62 ایف آرٹیکل میں ترامیم کی ضرورت ہے اور اگر تبدیلی لانی ہے تو دو تہائی اکثریت سے سینیٹ اور نیشنل اسمبلی میں لائیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ اگر کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو وہ عمران خان ہیں اور ہم لوگ دو تہائی اکثریت سے واپس آ رہے ہیں۔ اب باپ بیٹی دونوں کہتے ہیں کہ سائفر ہے اور لکھا ہوا بھی مان گئے۔ قومی سلامتی کی جو کمیٹی ہے سب نے کہا سائفر ہے اور سب نے کہا زبان مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلانے کے لیے تاریخی لانگ مارچ کریں گے اور ہم لانگ واک ٹو فریڈم کریں گے لیکن کیا صورت ہو گی عمران خان بتائیں گے۔ قوم عمران خان کے ساتھ جاگی ہوئی ہے اور سب سے بڑا عوامی، جمہوری پر امن احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ پاکستان کو سیاست کی ٹیسٹنگ لیب نہ بنائیں۔

دنیا

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll