پاکستان

کمشنر لاہور کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سزائیں سخت کرنے کا حکم

لاہور : کمشنر لاہور نے کورونا ایس او پیز خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 5th 2021, 2:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کیا جائے گا،  لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ہرگز ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ  کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والا لاک ڈاؤن کے اختتام تک بند رہے گا، وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ہسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے، ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو حالات بدترین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر ایف آئی آر بھی دی جا سکتی ہے، کورونا کی شدید لہر کا سامنا ہے۔شہریوں کے مکمل تعاون کے بغیر قابو پانا ناممکن ہے۔ کمشنر لاہور نے شہریوں کو کورونا کیخلاف حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی تھی۔