لاہور: پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں شیئر کر دیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب پیلے رنگ کے روایتی مایوں کے لباس میں ملبوس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ٹک ٹاک جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہے ہیں۔ دونوں ٹک ٹاکرز نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اپنے اپنے گھر پر مہندی کی مختصر تقریب کا انعقاد کیا۔ کنول آفتاب نے اپنے انسٹا گرام کے آفیشل پیج سے مہندی تقریب کی تصویریں اور ویڈیوزشیئر کی ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنول آفتاب کے دونوں ہاتھوں میں ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین سکندر کے نام کی مہندی لگی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے بھی اپنی انسٹا سٹوری میں اپنی مایوں کی تقریب کی تصویریں شیئر کیں۔تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ذوالقرنین سکندر نے سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ان کے چہرے پر ابٹن بھی لگا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز بھی ہیں۔ ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 12 اعشاریہ 1 ملین فالوورز ہیں جبکہ ذوالقرنین سکندر کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد 11 اعشایہ 6 ملین ہے۔
View this post on Instagram
لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب صرف ایک ٹک ٹاک سٹار ہی نہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔
کرم قافلے پر حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار اور 6 ڈرائیورز شہید ،جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور ہلاک
- 12 گھنٹے قبل
حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر،درخواستیں جمع کروانے کا آخری موقع
- 11 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کیلئے جج اعظم خان اور راجہ انعام امین کانام فائنل
- 13 گھنٹے قبل
انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن نے تین سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی
- 12 گھنٹے قبل
صدرمملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا خیبرمیں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- 9 گھنٹے قبل
القادر یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، اس کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دوں گی،وزیر اعلی مریم نواز
- 13 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں بڑی کارروائی، خارجی عابد اللہ سمیت 5 خوارج ہلاک،ایک گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 14 گھنٹے قبل
ملتان ٹیسٹ: پہلا دن کے اختتام پر پاکستان کے چار وکٹوں پر 143 رنز
- 13 گھنٹے قبل
اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
- 10 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈز کیس، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کا تحریری فیصلہ جاری
- 14 گھنٹے قبل
رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3فیصد رہنے کا امکان،آئی ایم ایف کی آؤٹ لک رپورٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل