جی این این سوشل

پاکستان

این سی او سی کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ دو روز بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرہفتہ اوراتوار پابندی لگادی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این سی او سی  کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ دو روز بند رکھنے کا فیصلہ
این سی او سی کا بین الصوبائی ٹرانسپورٹ دو روز بند رکھنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سینٹر (این سی او سی )  نے  بین الصوبائی ٹرانسپورٹ دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرہفتہ  اوراتوار پابندی لگادی۔ فیصلے کا اطلاق 10 اپریل سے 25 اپریک تک ہوگا۔

 این سی او سی کے مطابق  بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پیر سے جمعہ تک چلتی رہے گی،  گُڈز،  فریٹ،  میڈیکل اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو استثنی حاصل ہوگا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ریلوے سروسز کو 70 فیصد سواریوں کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن آپریشنز کی اجازت ہوگی۔پابندی کے حوالے سے 20 اپریل کو اجلاس میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

چند روز قبل  سندھ حکومت نے وفاق سے دو ہفتے کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کی تھی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں لیکن وہ صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں تاکہ لوگ ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں داخل نہ ہوسکیں، یوکے سے تعلق رکھنے والے وائرس پر قابو پانے کا یہ واحد طریقہ ہے۔

علاقائی

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا، صحافی یونینز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا گیا۔

لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، کیمرا مین اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدرلاہور پریس کلب  ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو پُرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا۔

صدر سی پی این ای ارشادعارف نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: پناہ گزین کیمپ میں رہائشی مکانات پر اسرائیلی بمباری،20 فلسطینی جاں بحق

زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ، امدادی کارکن بمباری میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: پناہ گزین کیمپ میں رہائشی مکانات پر اسرائیلی بمباری،20 فلسطینی جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ ایک پناہ گزین کیمپ میں مکان کو نشانہ بنا کر کی گئی بمباری کے نتیجے میں پیش آیا۔

ہسپتال حکام نے بتایا کہ ہم نے 20 جاں بحق ہو چکے افراد کی لاشیں موصول کیں جبکہ متعدد کو زخمی حالت میں ہمارے پاس پہنچایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے النصیرات پناہ گزین کیمپ میں حسن نامی ایک فلسطینی کے خاندان کے گھر کو ٹارگٹ کر کے بمباری کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بمباری کا یہ واقعہ غزہ کے وقت کے مطابق صبح تین بجے رو نما ہوا۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ابھی اس واقعے کے بارے میں کسی تبصرے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ملنے والی رپورٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق زخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں جبکہ ریسکیو آپریشن میں مصروف امدادی کارکن موقع پر جا کر بمباری میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کر رہے ہیں کیونکہ بمباری سے مکانات ملبے کا ڈھیر بنے ہیں اور خدشہ ہے کہ ابھی مزید افراد زخمی یا ہلاک شدہ حالت میں موجود ہوں گے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ بمباری النصیرات کے پناہ گزین کیمپ کے وسطی علاقے میں کی گئی۔ رفح پر ماہ مئی کے شروع میں زمینی حملے کے بعد النصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کا یہ پہلا بڑا واقعہ ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی فوج اور فلسطین کے مزاحمتی کارکنوں کے درمیان شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں بھی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

بمباری کے عینی شاہدین نے بتایا اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں کئی دوسرے مکانات کو بھی نشانہ بنایا گیا  جبکہ غزہ کے بعض دیگر علاقوں میں بھی بمباری کی گئی ہے۔ ادھر رفح سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق رفح کے مختلف علاقوں میں رات بھر توپ خانے سے بمباری کی جاتی رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق غزہ میں ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں۔ ایک روز قبل اسرائیلی فوج نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا تھا غزہ میں جنگ کے دوران اب تک اس کے 282 فوجی مارے گئے ہیں۔ خیال رہے غزہ میں زمینی حملہ 27 اکتوبر سے جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا ،تحصیل سطح پر چیئرمینز اور میئرز کی مراعات بڑھانے کا فیصلہ

گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا ،تحصیل  سطح  پر  چیئرمینز اور میئرز کی  مراعات بڑھانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تحصیل کی سطح پر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صوبے میں بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے بلدیاتی حکومتوں کو ترقیاتی گرانٹس کی فراہمی سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی اور بجٹ میں بلدیاتی نمائندوں کی مراعات کے لیے فنڈ رکھا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہوں، مرکز سے صوبے کے واجبات ملیں گے تو بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈز دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll