راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی ملک، گروپ یا فرد کو پاکستان کو سیاسی یا معاشی غیرمستحکم کرنے نہیں دیا جائے گا، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، اس عظیم ادارے سے پاس آؤٹ ہونا اعزاز کی بات ہے، آج 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کرنا باعث فخر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج میں یہ فخر آپ کے روشن و تابندہ چہروں پر دیکھ سکتا ہوں جیسے کہ یہ چمک میں یہاں بیٹھے آپ کے پیاروں کے چہروں پر بھی دیکھ سکتا ہوں، بے مثال محنت کرنے پر آپ اس کے مستحق ہیں جبکہ اہلخانہ بھی جنہوں نے ٹریننگ کے دوران صبر سے کام لیتے ہوئے آپ کی مسلسل حمایت جاری رکھی۔
ان کاکہنا تھا کہ کہ آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ عظیم اور بہادر فوج کا حصہ بنے ، آپ پیشہ ورانہ طور پر ممتاز اور جنگ کے میدان صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی فوج سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں جس کی روایتی اور غیر روایتی دونوں ہی میدانوں میں کامیاب مہمات کی ایک طویل فہرست ہے ۔ فوج نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں ، 42 سال پہلے میں نے بھی اسی ادارے سے ٹریننگ حاصل کی تھی، تب میں نے نہیں سوچا تھا کہ اس عظیم فوج کی کمانڈ کروں گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمیشہ بہترین فوجی ہونےکا ثبوت دیں ، آپ کو مستقبل میں بڑے اور مشکل فیصلے لینا ہوں گے ، ملک کی حفاظت، عزت اور بہتری کے لیے کام کرنا ہو گا ، پاکستان ایک پرامن ملک ہے ، ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں ، فیک نیوزاور سیاسی چپقلش کا حصہ نہ بنیں ، فیک نیوزاورملک میں جاری سیاسی چپقلش آپ کو اپنے مقصد سے دور نہیں کرےگی ۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ممالک آپس میں لڑنے کے بجائے بھوک، افلاس، جہالت اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔ پاس آؤٹ ہونے والوں میں 24ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس اور 65ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہوئے ۔
تقریب میں 20 ویں لیڈی کورس اور پانچویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہوئے ۔ اس کے علاوہ 4 خواتین سمیت 20 انٹرنیشنل کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونے والوں میں شامل تھے۔
بہترین کارکردگی پر 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹ کو اعزازی شمشیر دی گئی جبکہ طلائی تمغہ لانگ کورس کے دوسرے نمبر پر بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹ کو دیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملکوں کے بہترین کیڈٹ کو دیا گیا۔اعلیٰ سول و فوجی حکام سمیت غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 10 گھنٹے قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 11 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 2 دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- ایک دن قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- ایک دن قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

