لاہور: صوبہ پنجاب میں پانچ اوراس سے زائد منزلہ عمارات کی انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اس ضمن میں بتایا ہے کہ ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان کے مطابق پنجاب میں قائم پانچ اور اس سے زائد منزلہ تمام عمارات کا انسپکشن ڈبل ون ڈبل ٹو کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت کیا جائے گا۔
انسپکشن کا بنیادی مقصد عمارات میں کسی بھی قسم کی آتشزدگی کی صورت میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کے لیے موجود اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے کیے جانے والے انسپکشن کے دوران ایسی تمام عمارات کو جو پانچ منزلہ یا اس سے زائد ہوں گی اور ان میں آتشزدگی سے بچاؤ کے انتظامات نہیں ہوں گے، سیل کردیا جائے گا۔
ڈی جی ریکسیو 1122 ڈاکٹر رضوان کے مطابق تمام ہائی رائز عمارات کے مالکان کو فوری طور پر رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے دوران صوبہ پنجاب میں موجود تمام پانچ اور اس سے زائد منزلہ عمارات کی انتظامیہ خود کو رجسٹر کرالیں وگرنہ دو نوٹسز دینے کے بعد تیسرے نوٹس پر عمارات کو سیل کردیا جائے گا۔

پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور،اسمگلنگ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا
- 5 گھنٹے قبل

عالمی ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ،وزیر اعظم کا اظہارِ اطمینان
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا 78واں جشن آزادی قوم کو مبارک،ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
- ایک گھنٹہ قبل

لیجنڈری بالی وڈاداکارہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آبادمیں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب ،سول وعسکری قیادت کی شرکت
- 4 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

بھارتی ریاست راجستھان میں یاتریوں کی گاڑی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

فورسز کسی بھی شخص کو 3ماہ تک حراست میں رکھنےکی مجاز ہونگی، انسداد دہشتگردی ترمیمی منظور
- 5 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑیوں کی تائیکوانڈو میں تاریخ ساز کامیابی، مجموعی طور پر 16 تمغے جیت لیے
- 7 گھنٹے قبل

معرکہ حق نے ثابت کیا ہم اپنے ملک کا صحیح دفاع کررہے ہیں، ہماری ایٹمی قوت کسی جارحیت کی عکاس نہیں،شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

اٹلی کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی،20 افراد جاں بحق،درجنوں لاپتہ
- 6 گھنٹے قبل
شالا مار باغ ،مغلیہ فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار جسے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے
- 2 گھنٹے قبل