جی این این سوشل

تجارت

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر لاگو ہو گا۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، چائے ،کوکنگ آئل، گھی سمیت متعدد اشیا مہنگی کر دی گئی ہیں۔ ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے اور ایک لیٹر دودھ کی قیمت 197 سے بڑھ کر 217 روپے ہو گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 450 گرام چائے کی قیمت 240 روپے تک مہنگی ہو گئی جس کے بعد 450 گرام چائے کی قیمت 508 سے بڑھ کر 748 روپے ہو گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 100 ٹی بیگ پیک 282 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد ٹی بیگ پیک کی قیمت 298 سے بڑھ کر 580 روپے ہو گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 50 گرام پشاوری قہوہ 45 روپے تک مہنگا ہونے کے بعد 108 روپے سے بڑھ کر 153 روپے میں فروخت ہو گا جبکہ ایک کلو برانڈ کا گھی اور ایک کلو کوکنگ آئل 141 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 250 گرام شہد کی بوتل 38 روپے تک مہنگی ہو گئی اور 135 گرام کا ٹوتھ پیسٹ 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فیس کریم، صابن، شیونگ کریم اور شیشہ صاف کرنے کا لیکویڈ بھی مہنگا کر دیا گیا۔

پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری کا چلاس بس حادثے پر اظہار افسوس

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری 
 کا چلاس  بس حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے چلاس کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 صدر مملکت نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ 

صدرمملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں۔ وفاقی ایکسائزایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے29 اپریل کو منظورہوا تھا۔ صدرمملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سیکشن124،126اے،130،131،132،133اور134 اے میں بھی ترامیم کی گئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر ،وزیر اعظم کی صحافیو ں کے عالمی دن پر ان کے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پختہ یقین رکھتی ہے کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر ،وزیر اعظم کی صحافیو ں کے عالمی دن پر ان کے  مسائل حل کر نے کی  یقین دہانی

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کریں گے تاکہ صحافی اہم مسائل پر آزادانہ رپورٹنگ کرسکیں ، اور پاکستانی قوم کو سچائی سے مستفید کریں ۔ 

انہوں نے صحافیوں، میڈیا ورکرز، ادیبوں اور کیمرہ مینوں کو خراج تحسین پیش کیا اور سچائی کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے، قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے۔میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم میڈیا کو آئین کے مطابق آزاد، خود مختار اور متنوع بنانے کیلئے ماحول تشکیل دینے کے عزم کے ساتھ آزادی صحافت کا دن منا رہے ہیں ، آزادی صحافت کا عالمی دن ہمیں اپنے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، یہ دن صحافیوں کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی بنیاد اور شہری حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرے میں حق کی آواز ہے۔

انہوں نے میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اجتماعی کردار پر زور دیا کہ وہ میڈیا کے ہموار کام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پختہ یقین رکھتی ہے کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll