صوابی انٹر چینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے اے ٹی سے جج ، اہلیہ اور بچوں سمیت شہید
صوابی : صوابی انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے انسداد دہشت گردی ( اے ٹی سی) کے جج جسٹس آفتاب آفریدی ، اہلیہ اور دو بچوں سمیت شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوابی انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے انسداد دہشت گردی ( اے ٹی سی) کے جج جسٹس آفتاب آفریدی کو شہید کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جج کی اہلیہ اور دو بچے بھی شہید ہوگئے ہیں جبکہ دو محافظ زخمی ہوئے ہیں ۔
صوابی میں اے ٹی سی کے جج آفتاب آفریدی، بیوی اور 2 بچوں سمیت قتل۔۔۔ pic.twitter.com/eqedKjFALX
— GNN (@gnnhdofficial) April 4, 2021
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا، جج پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے، جج آفتاب آفریدی اے ٹی سی سوات میں تعینات تھے۔
وزیر اعظم عمران خان کی اے ٹی سی کے جج آفتا ب آفریدی ، انکی اہلیہ اور دوبچوں کے قتل کی سختی سے مذمت کردی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ اے ٹی سی کے جج آفتاب آفریدی ،انکی اہلیہ اور دوبچوں کے قتل کی سختی سے مذمت کرتاہوں۔
Strongly condemn the murder of ATC judge Aftab Afridi, his wife & 2 children at Anbar Interchange, Swabi. The perpetrators of this gruesome act will be apprehended & dealt with full severity of the law.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 4, 2021
وزیر اعظم نے کہا کہ اس بہیمانہ فعل کے مرتکب افراد کو پکڑا جائے گا اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago





