Advertisement
تفریح

معروف قوال غلام فرید صابری کو بچھڑے 27برس بیت گئے

لاہور : تاجدارِ حرم جیسی متعدد معروف قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے گزرے آج 27 برس بیت گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر اپریل 6 2021، 12:29 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

غلام فرید صابری نہ صرف پاکستان کے مقبول ترین قوال تھے بلکہ دنیا بھر میں قوالی کے کروڑوں چاہنے والوں کے دلوں کی دھڑکن تھے۔ عنایت حسین صابری کے گھر میں آنکھ کھولنے والےفرید صابری 1930 میں  ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔انہیں بچپن سے ہی قوالیوں کا شوق تھا اور 1946 میں غلام فرید صابری نے پہلی مرتبہ مبارک شاہ کے عرس پر ہزاروں لوگوں کے سامنے قوالی  پیش کی  اور ان کے انداز قوالی کو بے حد سراہا گیا ۔  

ان کا پہلا البم 1958 میں ریلیز ہوا تھا، البم میں موجود قوالی ’میرا کوئی نہیں تیرے سوا‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔ستر اور 80 کی دہائی ان کے عروج کا سنہری دور تھا، اسی زمانے میں انھوں نے 'بھر دو جھولی میری یا محمد' جیسی قوالی گا کر دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منوا لیا۔ سرِلامکاں سے طلب ہوئی، ملتا ہے کیا نماز میں ان کے  مشہورِ زمانہ کلام رہے۔ معروف نعت  (بلغ العلی بکمالہ) بھی صابری برادران نے ہی سب سے پہلی تخلیق کی تھی۔  

انہوں نے فارسی زبان  میں بھی  بہت سے قوالیاں گائیں جن میں  امیر خسرو کے کلام نمی دانم چہ  منزل بود، چشم مست  ، من کنت و مولااور رنگ شامل ہیں ۔ غلام فرید صابری شاعر بھی تھے اورانہوں نے کچھ  مشہور قوالیاں بھی لکھیں جنہیں انہوں نے اپنے  بھائیوں کے ساتھ گایا ۔ اردو کے علاوہ پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں بھی انہوں نے قوالیاں گائیں۔

غلام فرید صابری 5 اپریل 1994ء کو دل کا دورے  پڑنے سے  خالق حقيقی سے جاملے لیکن ان کا فن شائقین موسیقی کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

Advertisement
کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

  • 2 days ago
عوام  کمرکس  لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی  مہنگی کرنے کی تیاری

عوام کمرکس لے، نیپرا کی فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تیاری

  • 21 hours ago
ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

  • 3 days ago
تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے

  • 3 days ago
پاکستان میں سونے  کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
پاکستان کے رانا عرفان  کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

پاکستان کے رانا عرفان کی ہم وطن اور سابق عالمی چیمپئن کوشکست، ورلڈکپ آف اسنوکر اپنے نام کر لیا

  • 18 hours ago
مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا

  • 3 days ago
مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش   کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

  • 3 days ago
ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

ایلون مسک نے ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان کر دیا

  • 18 hours ago
شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا،  پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت 2 زخمی: ‏کویتی وزارتِ دفاع

  • 17 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی تصدیق اور ٹریکنگ کے لیے "محفوظ دوا" ایپ کا افتتاح کر دیا

  • 17 hours ago
Advertisement