Advertisement
پاکستان

موسم کی خرابی ، وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی

اسلام آباد : موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم عمران خان کا آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 6 2021، 12:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  آج ایک روزہ دورے پر  گلگت بلتستان پہنچنا تھا  جہاں  انہوں نے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کا اعلا ن  اور سنگ بنیاد رکھنا  تھا ۔ ترقیاتی پیکج میں خطے کے لئے متبادل توانائی ،ٹرانسپورٹ ،مواصلات، صحت ،بنیادی ڈھانچے، پانی کی فراہمی،نکاسی آب اور سیاحت کے شعبے کے لئے سکیمیں شامل ہیں۔ دورے میں وزیر اعظم گلگت بلتستان کابینہ کے ارکان سے ملاقاتیں اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی شیڈول تھا۔

خیال رہے کہ 30 مارچ  کو وزیراعظم نے  گلگت بلتستان کے لیے  تاریخی پیکچ کا اعلان کیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement