جی این این سوشل

پاکستان

سینیٹ میں شہریوں کو کوورنا ویکسین کی فراہمی سے متعلق قرارداد اکثریت رائے سے منظور

اسلام آباد : سینیٹ میں شہریوں کو کوورنا ویکسین مفت یا اصل قیمت پر فراہمی سے متعلق قرارداد اکثریت رائے سے منظور کر لی گئی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیٹ میں شہریوں کو  کوورنا ویکسین  کی فراہمی سے متعلق قرارداد اکثریت  رائے سے منظور
سینیٹ میں شہریوں کو کوورنا ویکسین کی فراہمی سے متعلق قرارداد اکثریت رائے سے منظور

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں شہریوں کوکوروناویکسین کی مفت فراہمی سے متعلق قرارداد منظورکرلی گئی،قرارداد کے حق میں 43 اور مخالفت میں 31 ووٹ آئے،قرارداد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ  اکثر ممالک میں ویکسی نیشن فری لگائی جارہی ہے، پاکستان میں ویکسینیشن بہت مہنگی ہے اور  ویکسین منگوانے کیلئے پرائیوٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا  گیا ہے ۔  پاکستان میں ویکسینیشن 8 ہزار چارسو روپے ہے، جبکہ دیگر ممالک میں ویکسین کی قیمت پندرہ سو روپے ہے۔قرارداد کے مطابق  یہ آئین کے آرٹیکل 38 کی خلاف ورزی ہے، آرٹیکل 38 میں واضح ہے کہ ریاست اپنے شہریوں کو بنیادی حقوق فراہم کرے، عالمی منڈی1500جبکہ یہاں دو خوارکوں کی قیمت8400مقرر کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔چئیرمین سینیٹ نے کورونا سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ کی ہدایت کردی۔ سینیٹ میں کوورنا ویکسین مفت یا اصل قیمت پر فراہمی سے متعلق قرارداد اکثریت رائے سے منظور کرلی گئی ۔

 حکومت کا کوورنا سے متعلق قرارداد کی تحریر پر اعتراض  کیا گیا ، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان  نے کہاکہ قرادر میں الفاظ پر اعتراض ہے ، کوورنا ایک قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہ کی جائے  ،حکومت رات دن اس بیماری کے خلاف اقدامات کررہی ہے  ۔ قائدایوان سینیٹر شہزادوسیم نے کہاکہ قرارداد پیش کرنے کا ایک طریقہ کارہوتا ہے، اس قرارداد میں تو حکومت کو چارج شیٹ کیا گیا ،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ کورونا سے ملک کا وزیر اعظم بھی محفوظ نہیں ،غریب آدمی کورونا ویکسین کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا ۔ سینیٹر فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ آج ایوان میں عجیب سی قرارداد منظور ہوئی،آج پوری دنیا انسداد کرونا پر عمران خان کی پالیسی کی معترف ہے، انشاء اللہ جلد تیسری لہر پر بھی قابو پالیں گے۔

 واضح رہے کہ حکومت    پاکستان نے 10 مارچ سے  60 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن  کا آغاز کیا گیا اور اس کے بعد 30 مارچ  سے  50 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے  ۔ پاکستان میں جہاں حکومت کی جانب سے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز یعنی طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر والے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی مفت ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں نجی دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے بھی فروخت کے لیے ویکسین درآمد کی جا رہی ہیں۔

پاکستان

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر کے ہائی پروفائل دورے سے قبل سکیورٹی سے متعلق امور کا بھرپور جائزہ لینے اور اس حوالے سے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایرانی صدر کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر کی سکیورٹی ٹیم متعلقہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر ایرانی صدر کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے گی۔ دونوں ممالک کے حکام اس حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے متعلق معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے آج دفترِ خارجہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں متعلقہ امور پر مشاورت ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو ہر  صورت ممکن بنائیں گے  ، وزیر داخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں نیکٹا کے ہیڈ کوارٹرز میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد میں غفلت برتنے پر سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے ذریعے کچے کے علاقے سے شرپسند عناصر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشنز کے لیے ڈرون سمیت جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے محکموں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اس سلسلے میں صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

واضح رہے وزیر داخلہ نے انسداد سمگلنگ آپریشنز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو سمگلروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنانا ہوگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے ایک بڑے اور وسیع پروگرام کاحصہ بننا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں اضافے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حصص کی منڈی میں تیزی کے رجحان سمیت پاکستان کے مستحکم اقتصادی اشارے اجاگر کئے۔انہوں نے محصولات میں اضافے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس طرح مضبوط میکرو اکنامک پالیسی کے ذریعے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹیڈ بائی ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll