انڈونیشیا : انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا اور مشرقی تیمور میں بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، سیلاب کے پانی سے بہہ جانے والے ڈیموں نے جزیروں پر ہزاروں مکانات کو نقصان پہنچایا اور لوگوں کو علاقے سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ دونوں ملکوں میں ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوچکی ہے، سینکڑوں مکانات زیر آب آنے سے ہزاروں افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔
د ونوں ممالک کے سرکاری عہدیداروں نے متنبہ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کے لئے ابھی بھی کوششیں جاری ہیں۔ انڈونیشیا کے ڈیزازسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سیلائیڈنگ کے باعث 50سے زائد افراد کی اموات ہوچکی ہے جبکہ 9افراد زخمی اور 27 اب بھی لاپتہ ہیں۔ سیلاب کے نتیجے میں چار ملحقہ اضلاع اور سات دیہاتوں کو بری طرح سے نقصان پہنچا ہے۔
مون سون کے موسم میں انڈونیشیا کے جزیرے کے اطراف میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ نگ معمول کی بات ہیں ، جو عام طور پر نومبر سے مارچ تک جاری رہتا ہے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago






