جی این این سوشل

پاکستان

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک مومومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی اور اے این پی سے جواب طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شوکاز نوٹسز جاری کرکے پیپلز پارٹی سے جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی ارکان کا ووٹ کیوں حاصل کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پی ڈی ایم میں دراڑ مزید گہری ہو گئی۔ ایوان بالا کے اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے کمرے میں آزاد اپوزیشن کی جماعتوں کا مسلم لیگ ن کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن، جے یو آئی، پی کے میپ، نیشنل پارٹی اور بی این پی مینگل کے سینیٹرز شریک ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین سید، مولانا عبدالغفور حیدری، طاہر بزنجو کے علاوہ مصدق ملک، کامران مرتضی، مولانا عطاالرحمٰن سمیت دیگر نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکازنوٹس جاری کردیے گئے ہیں اور جواب مانگا ہے کہ آپ نے حکومتی جماعت سے ووٹ کیوں حاصل کئے۔

 

جرم

لکی مروت: مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ ،8 افراد زخمی

بس اسلام آباد سےبنو ں کی طرف جارہی تھی ،بس نہ روکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لکی مروت: مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ ،8 افراد زخمی

لکی مروت مسافر بس پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے بنوں جارہی تھی کہ  راستے میں  ڈاکوؤں نےبس روکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگا دی، ڈاکوؤں نے کوچ نہ روکنے پر فائرنگ شروع کر دی۔

ڈاکووں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کوقریبی  ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بس انتظامیہ کے مطابق دس سے بارہ رہزنوں کا گروہ تھا، کوچ نہ روکنے پر ڈاکؤں نے فائرنگ کردی، آٹھ گولیاں کوچ پر لگی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے پیش آنے والے واقعے کی تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئے چیف جسٹس کی تقرری ،پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی آج فیصلہ کرے گی

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےلئے ‏پارلیمنٹ کی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل پا گئی جو نئے چیف جسٹس آف پاکستان کا فیصلہ کرے گی۔ چیف جسٹس کی نامزدگی سے متعلق کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، سنی اتحاد کونسل اور ایم کیو ایم کی طرف سے کمیٹی کے لیے نام بھیجے جانے کے بعد ‏12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق (3B) کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ 

کمیٹی میں ممبران قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محترمہ شائستہ پرویز ملک، راجا پرویز اشرف، سید نوید قمر، محترمہ رانا انصار، گوہر علی خان، صاحبزادہ محمد حامد رضا کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سینیٹ سے فاروق حامد نائیک، اعظم نذیر تارڑ، سید علی ظفر اور کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ہونے والے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہےجس میں 26ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری بھی دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے چیف جسٹس کی نامزدگی کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے چیئرمین سینٹ کو خط ارسال کیا تھا جس میں چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے قائم کی جائے والی پارلیمانی کمیٹی کے لیے سینیٹرز کے نام مانگے جبکہ سیکریٹری قومی اسمبلی نے اسپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط ارسال کیے تھے۔

سپیکر نے خط آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 3 بی کے تحت لکھے ہیں۔ آئین کے آرٹیکل 175اے کی شق 3 بی کے تحت قائم ہونے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تین سینئر ترین ججوں میں سے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آف پاکستان کا انتخاب کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بی این پی  مینگل کے منحرف سینیٹر نے استعفی  دے دیا

پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھونے اپنا استعفی سیکریٹری سینیٹ کو جمع کروا دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بی این پی  مینگل کے منحرف سینیٹر نے استعفی  دے دیا

بی این پی مینگل  کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے اپنا استعفی سیکریٹری سینیٹ کو جمع کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے منحرف رکن قاسم رونجھو نے اپنا استعفی سیکرٹری سینیٹ کو بجھوا دیا ہے۔بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی پالیسی کی ہدایات کے خلاف جا کر 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

واضح رہے کہ بی این مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے سے استعفی کا  مطالبہ کیا تھا پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والو ں میں سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll