جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وفد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا خیرمقدم

اسلام آباد: وزیراعظم  شہبازشریف نے چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا خیرم مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ قدرتی آفات کے دوران ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے چینی ماہرین کا تجربہ پاکستان کیلئے مستقبل میں بھی مفید ثابت ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کا چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وفد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا خیرمقدم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں چینی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد نے چین کے ڈیپارٹمنٹ آف فلڈ کنٹرول ، وزارتِ ایمرجنسی منیجمنٹ کے ایمرجنسی کمانڈنگ آفیسرژو ژیان بیائو کی قیادت میں ملاقات کی  جس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، شیری رحمن، معاون خصوصی ظفر الدین محمود، چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین این ایف آر سی سی کے علاوہ متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ چینی وفد کو تجویز دیں گے کہ وطن واپسی سے پہلے پاکستانی حکومت کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں تعاون کے معاہدہ پر دستخط کرکے جائیں۔

 انہوں نے اپنی اور پوری قوم کی طرف سے مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور چین کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی، یہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے ابھی بھی زیرِ آب ہیں اورپانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں نئے چیلنجز کو جنم دے رہی ہیں ،  انہوں نے پاکستان اور چین میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی طرف سے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وفد نے وزیراعظم کو اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چینی وفد سیلاب سے متعلق ماہرین پر مشتمل ہے  جو پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں بالخصوص سندھ کا دورہ کرکے آیا ہے ۔ وفد پاکستان اور چین کے مابین سیلاب کی پیش گوئی اور اس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں پاکستان کو قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔

چینی وفد نے متعلقہ پاکستانی اداروں و حکام سے تعاون کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیئے ہیں اور 21 اکتوبر کو این ڈی ایم اے کو متاثرہ علاقوں میں لوگوں اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے تفصیلی پلان اور رپورٹ پیش کرے گا۔

تفریح

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم’دی گلاس ورکر‘ نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش

اینی میٹڈفلموں کی دنیا میں پاکستان کو اعزاز حاصل ہوگیا ہے، پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’’دی گلاس ورکر‘‘ کو نمائش کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں پیش کر دیا گیا۔

فلم دی گلاس ورکر کے ڈائریکٹر عثمان ریاض نے کہا کہ 10 سال پہلےیہ سفر شروع کیا تھا، کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ فلم اس قدر شہرت حاصل کرےگی۔

اس حوالے سے ’دی گلاس ورکر‘ کے پروڈیوسر خضر ریاض نے کہا کہ بین الاقوامی اینی میشن انڈسٹری کی طرف سے فلم کو تسلیم کیا جانا ایک خواب پورا ہونا ہے۔

فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں۔

وِنسینٹ اپنے والد کے کام سے بے حد متاثر ہوتا ہے اور یہ ہنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور دکان پر آنے والی الیز نامی ایک لڑکی سے دوستی کے بعد اپنے تیار کردہ دلکش کانچ کے فنپارے اُسے تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ بھی ان کی دوستی میں کمی نہیں آتی اور زندگی کے مختلف مراحل میں ان کی دوستی مزید مضبوط ہوتی جاتی ہے۔

فلم کو 26 جولائی 2024 کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔

یہ فلم جاپانی اینی میشن فلم اسٹوڈیو (گھبلی) سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ فلم دی پاکستانی کریسنٹ کلیکٹیو کی پیشکش ہے جسے عالمی سطح پر بہت پریزائی مل رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین

رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین

وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے رواں سال حج کے دوران سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی اور مثالی نوعیت کی سہولیات و خدمات قابل تحسین ہیں۔

چوہدری سالک حسین ان دنوں حج آپریشن پاکستان کی نگرانی کے لیے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عازمین حج کے لیے مدینہ منورہ میں کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کو دیکھنے کے بعد سعودی حج حکام کے حسن انتظام کی تحسین کی اور کہا کہ رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے روان سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ 179210 مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سے 63805 عازمین حج پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ادائیگی حج کی سعادت حاصل کریں گے  جبکہ بقیہ عازمین حج نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 14 سے 19 کے دوران فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

چوہدری سالک حسین نے کہاکہ توقع کرتے ہیں کہ مکہ روٹ انیشیٹو کا دائرہ اگلے سال سے لاہور کے ائیر پورٹ تک پھیل جائے گا اور اس سے زیادہ پاکستانی عازمین حج فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سے حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہو چکا ہے ۔ ابتدائی حج پروازوں کے ذریعے اب تک 20000 عازمین حج مدینہ شریف پہنچ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن دورہ

پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا،گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی، وزیر داخلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی  کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تعطیل کے باوجود گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کا دورہ کیا۔

 اس دوران قطاریں نظر آئیں نہ ہی شہریوں کو غیر ضروری انتظار کی زحمت سامنا تھا،ایجنٹ مافیا غائب تھا۔ گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس کی حالت یکسر بدلنے پر شہری خوش نظر آئے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی،شہریوں نے محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 30 برس بعد گارڈن ٹاؤن کے رہائشیوں کی سنی گئی، قریبی گھر کے رہائشی میاں دادو کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو دعائیں دی اور کہا کہ آپ کی وجہ سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ،محلے دار بہت خوش ہیں، آپ ہمارے محسن ہیں۔

محسن نقوی نے بزرگ شہری کا مسئلہ سنا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس کو حل کرنے کے لئے ہدایات دیں،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دیگر شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ بنوانے کے عمل کو مزید آسان بنایا جائے گا۔گارڈن ٹاون پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلنے سے شہریوں کو بہت سہولت ملی ہے،رش بھی کم ہوا ہےاورشہریوں کے لئے انتظار کی زحمت سے بھی ختم ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll