Advertisement
پاکستان

پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا،مہنگائی ہے جسے جانے میں وقت لگے گا : اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مہنگائی نہ تو 6 ماہ میں آتی ہے اور نہ ہی جاتی ہے، ملک کی ترقی کےلیے ہمیں چارٹر آف اکانومی پر متفق ہونا ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 19th 2022, 11:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا،مہنگائی ہے جسے جانے میں وقت لگے گا : اسحاق ڈار

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اتحادی حکومت کو مہنگائی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے، مہنگائی ہے، جسے جانے میں وقت لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں روز ڈرامے ہوتے ہیں کہ یہ ہو جائے گا، وہ ہو جائے گا، کچھ نہیں ہو گا، افراتفری پھیلانے کی ضروت نہیں ہے، پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہماری معیشت صحیح سمت میں جا رہی ہے، پہلے بھی معیشت ٹھیک کرکے دکھائی ہے اور اب بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور مہنگائی میں کمی لانا ہے، اس سال پاکستان کی 32 سے 34 ارب ڈالر کی بیرونی ضروریات ہیں۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ادوار میں پاناما کے ڈرامے نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کےلیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ریاست ہوگی تو سیاست بھی ہوگی، ابھی ہم نے بہت کام کرنا ہے، پاکستان پیرس کلب نہیں جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی پچھلی حکومت کی نا اہلی اور بری طرز حکمرانی کی وجہ سے ہے، یہ 6 مہینے میں نہیں ہوتا، مہنگائی نہ 6 مہینے میں آتی ہے اور نہ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سال ملک کی معاشی صورتحال مختلف تھی، ایک ارب ڈالر کا بانڈ دسمبر میں شیڈول کے مطابق میچور ہوگا، جن کی بروقت ادائیگیاں ہوں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 ء میں مہنگائی کی بھرمار اور زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم تھے، 6 سے7 ماہ میں پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کی باتیں ہورہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی ملکی معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف پروگرام میں گئے، 2013 میں اقتدار ملنے کے 3 سال بعد مہنگائی کم کی اور معاشی شرح نمو 6 فیصد پر لائے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 2016 میں عالمی ادارے کہہ رہے تھے کہ 2030 تک پاکستان جی 20 ممالک کا حصہ ہوگا، گزشتہ ادوار میں پاناما کے ڈرامے نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرتی ہے، موسمیاتی تبدیلیاں بہت بڑا چیلنج ہیں، یہ ہمارا ملک ہے سب کو ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 7 minutes ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 20 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 minutes ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 5 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 19 hours ago
Advertisement