یورپی یونین نے چھ ماہ یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق بچوں کو فائزر اور ماڈرنا کورونا ویکسین لگائی جاسکے گی۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا وبا کو اب بھی صحت کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کوویڈ 19 عالمی ہیلتھ ایمرجنسی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر کے ممالک کو کورونا کے کم کیسز کے باوجود نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کا کچھ ماہ قبل یہ کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں لیکن ہمیں اس پر نظر رکھنی ہوگی، کچھ ممالک کو اپنی کمزور آبادی پر ویکسین لگوانے کیلئے زور دینا چاہیے۔
عالمی ادارۂ صحت کی کمیٹی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ عوامی تاثر یہ ہے کہ دنیا کے کچھ حصوں میں یہ وائرس ختم ہو چکا ہے ، لیکن یہ صحت عامہ کا ایک ایسا واقعہ ہے جو دنیا کی آبادی کے ایک حصے کو بری طرح سے متاثر کر رہا ہے۔
کمیٹی کے مطابق اگرچہ کورونا کیسز سے ہونیوالی اموات میں کمی آئی ہے لیکن اب بھی دوسرے وائرسز کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتیں کورونا کی وجہ سے ہی واقع ہو رہی ہیں۔

صہیونی فوج کی جارحیت جاری، غزہ میں امدادی کیمپ پر حملے سے 82 فلسطینی شہید
- 36 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 منٹ قبل

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری
- 28 منٹ قبل

(ن) لیگ میں شمولیت پر پی ٹی آئی کا 4 منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
- 2 منٹ قبل

ایران اسرائیل کے درمیان سیز فائرکے پیچھے بھی وردی ہے ، وزیر داخلہ
- 2 گھنٹے قبل

پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

نامور فوک گلوکار اور پنجاب دھرتی کی آواز عالم لوہار کی چھیالیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے
- 3 گھنٹے قبل

محرم الحرام کے دوران سندھ میں 49 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، شرجیل میمن
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم
- ایک گھنٹہ قبل

معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

کویت کا ویزا عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے جدید الیکٹرانک نظام متعارف
- 2 گھنٹے قبل