Advertisement
پاکستان

پاکستان کو FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں: وزیر اعظم

پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ سے نکلا ہے جس پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 22nd 2022, 10:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کو   FATF کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں: وزیر اعظم

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ سے نکلا ہے جس پر پوری قوم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان گرےلسٹ میں آیاتھاتو کاروباری افراد کو مشکلات تھیں، ہم اس مشکل اور مصیبت سے اب نکل آئے ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کامیابی عطاکی ہے، یہ کامیابی پوری قوم کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

گرے لسٹ سے نکلنے پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ میری کامیابی نہیں قوم کی اجتماعی کامیابی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے حنا ربانی کھر کے ساتھ مل کر بڑا اہم کردار ادا کیا ہے، سپہ سالار قمرجاوید باجوہ نے خاموشی مگر سمجھداری کے ساتھ کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قوم گواہ ہے کہ ہم نےفیٹف قانون سازی میں بھرپور ہاتھ بٹایا ہے، کہا جاتا تھا کہ این آراو مانگ رہے ہیں لیکن ہم نے تحمل اور برداشت سے کام لیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کل خوش قسمت دن تھا ایک اور بھی فیصلہ آیا، کل توشہ خانہ میں عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور اورخائن ثابت ہوا ہے، یہ ہمارے لیے ایک لمحہ فکریہ اور مقام عبرت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی بات جمہوریت کی کرتے اور سوچ ڈکٹیٹر کی رکھتے، لانگ مارچ اور دھرنے ہوتے رہے، قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہوتی رہی، عمران نیازی ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھے، عمران نیازی کہتے رہے جسے کام کرنا ہے کرے، کورم پورا ہوتا ہے یا نہیں عمران نیازی کو پرواہ نہیں ہوتی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سردی کی آمد آمد ہے اور سیلاب متاثرین کی امداد کرنی ہے، کیا یہ دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاج سے ہوگا؟ یہ انعام اللہ نے ہماری جھولی میں اس لیے نہیں ڈالا کہ لانگ مارچ اور دھرنے ہوتے رہیں۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ شخص چور، ڈاکو اور میں ان کو چھوڑوں گا نہیں کہتا رہا، ان چیف الیکشن کمشنر کا نام عمران خان نے تجویز کیا تھا ،کے بارے میں عمران خان نے کہا تھا کہ یہ بہت ایماندار آدمی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بدعنوانی کےکیس میں فیصلہ آیا، عمران نیازی نے تحفے نکال کر ان کو دبئی میں بیچ ڈالا، بھینسیں بیچ کر 23 لاکھ روپے قومی خزانے میں ڈالے اور کروڑوں کے تحائف بیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈالے گئے، اگر آپ یہ پیسہ قومی خزانے میں جمع کراتے تو قوم اور میں سیلوٹ کرتا۔

Advertisement
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 6 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 6 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 11 گھنٹے قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement