اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واڈا کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے اسلام آباد میں کی گئی پریس کانفرنس پر دو روز میں وضاحت کے لیے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔


تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ فیصل واڈا کو شوکاز نوٹس، اسلام آباد میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے فوری بعد چیئرمین کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا 2 دن میں وضاحت دیں کہ کیوں نہ ان کی بنیادی رکنیت منسوخ کی جائے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فیصل واوڈا کی رکنیت معطل کردی گئی ہے، جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔
Show cause notice issued to Faisal Vawda! End of story. pic.twitter.com/iUlRyEt7kw
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 26, 2022
اس سے قبل علی زیدی کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ فیصل واڈا کا بیان پاکستان کی پالیسی اور نکتہ نظر کی عکاسی نہیں کرتا۔
اسد عمر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے صدر کو بتایا گیا ہے کہ فیصل واڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کریں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، اس ملک میں لاشوں اورخون کا کھیل بند ہونا چاہیے۔
خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعے کو لاہور سے اپنی جماعت کا لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کا آخری پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا۔

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 3 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 3 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- ایک گھنٹہ قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 2 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 2 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 2 گھنٹے قبل