اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فوائد حاصل کرنے کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط کاروباری شراکت داری قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان چین بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ چین کے کاروباری اداروں کے ساتھ روابط قائم کرنے ، چین کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے ہمیں اپنی کوششیں دگنا کرنا ہوں گی۔
وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے چین کے دورے اور چین کی قیادت کیساتھ ملاقاتوں سے ان اہداف کے حصول کیساتھ ساتھ ہمارے تذویراتی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ہمارے کاروباری تعلقات کے فروغ کیلئے ایک گیم چینجرہے اورا ب تک چین کی کمپنیوں کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان سی پیک کے تحت مکمل کئے گئے توانائی منصوبوں کے ذریعے ہی لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے نمٹنے کے قابل ہوا تھا۔
شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان میں افرادی قوت نسبتاً سستی ہونے کی وجہ سے یہاں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور چین کی صنعتوں کی منتقلی دونوں ملکوں کےلئے فائدہ مند ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کی جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار سے فائدہ اٹھاکر اپنی زرعی پیداوار میں اضافہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم زراعت پر مبنی صنعتی مراکز قائم اور اپنی زرعی پیداوار کو مشرق وسطی اور دوسرے ملکوں کو برآمد کرسکیں گے۔
منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی برآمدات بڑھانے کےلئے چین کے ساتھ اشتراک عمل بڑھانا چاہتا ہے تاکہ عالمی سپلائی Chainکا حصہ بن سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر سالک حسین نے کہا کہ ان کی وزارت چین، پاکستان اقتصادی راہداری کےتحت صنعتی تعاون کے دوسرے مرحلےکو نمایاں کررہی ہے جو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مشتمل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرا دی
- 8 گھنٹے قبل
ورلڈ بینک کی 2025میں جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی
- 4 گھنٹے قبل
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت کا حلف اٹھالیا
- 6 گھنٹے قبل
امریکا میں ٹک ٹاک سروسز جزوی طور پر بحال
- 11 گھنٹے قبل
افغان نائب وزیر خارجہ کا لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل
سینیٹ اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ترمیمی بل مسترد
- 9 گھنٹے قبل
آرمی چیف کی ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات
- 6 گھنٹے قبل
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
- 6 گھنٹے قبل
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
- 5 گھنٹے قبل
عازمین حج کوہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر شہروں میں ہلکی بارش متوقع
- 6 گھنٹے قبل
لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
- 10 گھنٹے قبل