جی این این سوشل

پاکستان

لانگ مارچ کے باعث اسلام آباد کے تمام ہسپتال ہائی الرٹ

عملے کی چھٹیاں منسوخ‘ شہر چھوڑنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لانگ مارچ کے باعث اسلام آباد کے تمام ہسپتال ہائی الرٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں واقع ہسپتالوں پمز، پولی کلینک اور ایف جی ایچ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور ہسپتالوں کے عملے کے شہر چھوڑنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، انتظامیہ کو اضافی بیڈز، خون، ادویات ذخیرہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ پمز، پولی کلینک کے تمام سینیئر ڈاکٹروں کو آن کال دستیاب رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، شعبہ ایمرجنسی، ہڈی وجوڑ، جنرل سرجری، میڈیسن کے ڈاکٹرز آن کال دستیاب رہیں گے جب کہ شعبہ نیورو سرجری، برن سینٹر، ای این ٹی کے سینیئر ڈاکٹرز کو بھی آن کال دستیابی یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سکیورٹی فورسزکو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے ہر وقت الرٹ رہا جائے، اسلام آباد کے سکیورٹی اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کو جانے والے تمام غیر روایتی رابطے پیر سے سیکیورٹی کی وجہ سے بند کردئے جائیں، اس مقصد کے لئے تربیت یافتہ نشانے باز مارگلا ہلز اور اطراف کے علاقوں میں تعینات کردئے جائیں گے تاکہ کوئی بھی کرمنل داخل نہ ہوپائے۔

جنگ اخبار کے مطابق سکیورٹی کے سخت اقدامات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کے بعد کئے جارہے ہیں آڈیو میں اسلام آباد کے باہر اسلحہ جمع کرنے کے خدشے کے تحت کئے جارہے ہیں، ماہر نشانہ باز اہلکاروں کو پہلی مرتبہ تعینات کیا جارہا ہے کیوں کہ آڈیو لیک کی وجہ سے اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی خوفزدہ ہیں، اس لیے اسلام آباد اور اطراف کے علاقوں میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا ۔

پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جانے کا عندیہ

وزیراعلیٰ کے پی نے متعلقہ حکام کو بولی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، بیرسٹر سیف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا حکومت کا  پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جانے کا عندیہ

پی ٹی آئی رہنما و مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی حکومت پی آئی اے کی خریداری کے لیے ہر حد تک جائےگی اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کے نے متعلقہ حکام کو بولی کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے لیکن ہم قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کرائے گے اور ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے اس منافع بخش ادارے کو تباہ کیا ہے وہی بولی میں پیش پیش ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں اس وقت شریف اور زرداری خاندانوں کی وجہ سے تمام ادارے خسارے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ 2 اہلکار شہید

ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈیرہ اسماعیل خان: ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ  2 اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 2 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خوارجی دہشت گردوں کا بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 2 سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے، شہید سپاہی شیر الرحمان اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔

شہید سپاہی شیر الرحمان کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا، زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کی اس جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

وزیرِاعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور شہید کی بلندی درجات اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی جب کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی شہید اہلکار کے بلند درجات کے لیےدعا کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق

 قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق

مصر کی فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے باعث 2 پائلٹ جاں بحق ہوگئے۔

 قاہرہ سے مصری فوج کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران شلوفہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا,بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll