جی این این سوشل

تجارت

پاکستان میں ایک اور ائیر لائن کا اضافہ

پاکستان کی ائیر لائنز میں ایک اور اضافہ ہوگیا۔  ملک کی سستی ترین ائیر لائن “فلائی جناح  کا آغاز  کردیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں ایک اور ائیر لائن کا اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاکستان کی سستی ترین ایئر لائن فلائی جناح کی افتتاحی پرواز کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔ پرواز 9P672 نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد کے لیے دوپہر 1 بج کر 11 بجے ٹیک آف کیا۔

فلائی جناح نے اپنی پہلی پرواز کے لیے ایئر بس اے 320 کا استعمال کیا ہے جوصرف 3 سال پرانا طیارہ   ہے۔یہی طیارہ اسلام آباد میں تقریب کے بعد مہمان مسافروں کو واپس لے کر کراچی  جائے گا۔

فلائی جناح کی کراچی سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور کے لیے روزانہ براہِ راست پروازیں آپریٹ ہوں گی۔کراچی اور کوئٹہ کے درمیان ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

دنیا

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اطراف لوہے کی باڑ لگا دی گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

سیکیورٹی کے پیش نظر امریکی صدارتی ہاؤس،میں 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اطراف لوہے کی باڑ لگا دی گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

واشنگٹن : امریکا کے صدارتی انتخابات 2024 میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ  وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

واشنگٹن کی  سڑکوں اور گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز گشت کر رہے ہیں، اور کیپیٹل ہل کی عمارت کے ارد گرد بھی حفاظتی رکاوٹیں اور باڑ لگائی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ اس کے علاوہ، اوریگن، پنسلوینیا اور کیلیفورنیا جیسے اہم ریاستوں میں بھی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی انتخابات کے دوران ریاست جارجیا کے فلٹن کاؤنٹی کے پانچ پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں پھیلی تھی، جس کے نتیجے میں دو پولنگ اسٹیشنز سے ووٹرز کا انخلا کیا گیا۔ اس افواہ کے باعث ووٹنگ کے عمل میں کچھ تاخیر بھی ہوئی، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

دوسری جانب مختلف امریکی ریاستوں میں  ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب سے کچھ دیر قبل  کے نےنتائج کے مطابق   ری پبلکن امیدوارٹرمپ 230 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے محض 40 ووٹ درکار ہیں، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس ابھی تک 205 ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایف سی کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے آج(منگل کو) ایک بیان میں حملے میں ایف سی کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اُن سمیت پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے اُن افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے انتھک کام کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی نتائج کہاں دیکھیں گے؟

ٹرمپ انتخابی نتائج اپنے الیکشن آفس میں دوستوں اور پارٹی ورکرز کے ہمراہ دیکھیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی نتائج کہاں دیکھیں  گے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد پارٹی ورکرز اور مہمانوں کے ہمراہ انتخابی نتائج دیکھنے کے لیے الیکشن آفس میں انتظامات کر لیے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن آفس میں تمام بڑے نیوز چینلز کی اسکرینیں لگا دی گئی ہیں، اس حوالے سے ساؤنڈ ٹیسٹنگ جاری ہے اور بڑی اسکرینیں مختلف ٹی وی نیٹ ورکس کی کوریج کو پیش کر رہی ہیں۔

 یہ انتظام ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی واچ پارٹی کے مقام کے اندر قائم کیا گیا ہے، جہاں ان کے حامیوں اور قوم سے خطاب کے لیے اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔

 الیکشن آفس میں ایک بینر لٹکا ہوا ہے جس پر لکھا ہے کہ ‘ٹرمپ اسے ٹھیک کریں گے۔

واضح رہے کہ  اس سلوگن کو ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں متعدد بار استعمال کیا۔

جلد ہی مدعو مہمانوں  کے آنے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ انتخابی نتائج دیکھیں گے۔

تاہم فی الحال ڈونلڈ ٹرمپ مار لاگو میں عشائیہ کریں گے اور اگلے چند گھنٹے قریبی خاندان، دوستوں اور ایلن مسک جیسے عطیہ دہندگان کے ساتھ گزاریں گے۔

واضح رہے کہ اب تک ری پبلکن امیدوارٹرمپ 230 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے محض 40 ووٹ درکار ہیں، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس ابھی تک 205 ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll