جی این این سوشل

پاکستان

ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے کیس میں تین رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ارشد شریف قتل کیس میں 3 رکنی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق 3 رکنی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت بنایا جا رہا ہے، کمیشن کی منظوری کے لیے وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے لیے سمری بھیج دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کے لیے بنائے جانے والے کمیشن کی سمری کی منظوری سرکیولیشن کے ذریعے وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک دو رکنی اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی بھی ارشد شریف قتل کیس کے محرکات جاننے کے لیے کینیا میں موجود ہیں۔

ٹیکنالوجی

متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ڈرل کا کامیاب انعقاد

سائبر سیکیورٹی ڈرل کی تقریب میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی 25 بڑی تنظیموں کے شرکاء شامل تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ڈرل کا کامیاب انعقاد

متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ڈرل کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

یو اے ای کے خبررساں ادارے وام کے مطابق سائبر سیکیورٹی کونسل اور امرسیو لیبز نے’’ دبئی سائبر ڈرل ‘‘ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا ہے جس نے اہم قومی انفراسٹرکچر (سی این آئی ) کو لاحق ممکنہ خطرات کے خلاف متحدہ عرب امارات کے اداروں کے سائبر سیکیورٹی کے موقف کو تقویت دی ہے۔

سائبر سیکیورٹی ڈرل کی تقریب میں مختلف شعبوں کی نمائندگی کرنے والی 25 بڑی تنظیموں کے شرکاء شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اطراف لوہے کی باڑ لگا دی گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

سیکیورٹی کے پیش نظر امریکی صدارتی ہاؤس،میں 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اطراف لوہے کی باڑ لگا دی گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

واشنگٹن : امریکا کے صدارتی انتخابات 2024 میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ  وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

واشنگٹن کی  سڑکوں اور گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز گشت کر رہے ہیں، اور کیپیٹل ہل کی عمارت کے ارد گرد بھی حفاظتی رکاوٹیں اور باڑ لگائی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ اس کے علاوہ، اوریگن، پنسلوینیا اور کیلیفورنیا جیسے اہم ریاستوں میں بھی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی انتخابات کے دوران ریاست جارجیا کے فلٹن کاؤنٹی کے پانچ پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں پھیلی تھی، جس کے نتیجے میں دو پولنگ اسٹیشنز سے ووٹرز کا انخلا کیا گیا۔ اس افواہ کے باعث ووٹنگ کے عمل میں کچھ تاخیر بھی ہوئی، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

دوسری جانب مختلف امریکی ریاستوں میں  ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب سے کچھ دیر قبل  کے نےنتائج کے مطابق   ری پبلکن امیدوارٹرمپ 230 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے محض 40 ووٹ درکار ہیں، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس ابھی تک 205 ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں براہ راست 48 فیصداضافہ

چین کی طرف سے 40 کروڑ 4 لاکھ جبکہ سعودی عرب کی 18 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 
براہ راست  48 فیصداضافہ

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 48 فیصد کا نمایاں اضافہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی موثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔

چین کی طرف سے 40 کروڑ 4 لاکھ جبکہ سعودی عرب کی 18 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری تھی۔

متحد ہ عرب امارات نے دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر، ہانگ کانگ نے نو کروڑ آٹھ لاکھ ڈالر، برطانیہ نے سات کروڑ دو لاکھ ڈالر اور امریکہ نے دو کروڑ اسی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی خصوصی کوششوں کے باعث کئی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll